محبت بهرے پیغامات… خاوند اپنی بیوی کی انتہائی شرمناک حرکت کی درخواست لے کر عدالت پہنچ گیا،عدالت میں ایسا انکشاف کہ شوہر بھی دنگ رہ گیا

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ابو ظہبی میں شوہر اپنی اہلیہ کیخلاف دھوکہ دہی کی درخواست لے کر عدالت پہنچ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مصری شخص نے پولیس کو اپنی اہلیہ اور اس کے مبینہ عاشق کیخلاف شکایت درج کروائی ۔اس شخص کا کہناہے کہ جب میں نے اپنی اہلیہ کا واٹس ایپ چیک کیا تو میری دنیا اندھیری ہوئی گئی کیونکہ میری بیوی کسی اور شخص کے ساتھ محبت والے پیغامات بھیج اور وصول کر رہی تھی ۔میں نے ان تمام پیغامات کے سکرین شاٹس لے لیے ۔مصری شخص کی جانب سے وہ سکرین شاٹس بطور ثبوت پولیس کو پیش کر دیئے اور شکایت درج کروا دی ۔
پولیس کی جانب سے خاتون کے مبینہ عاشق شامی شہری کو نوٹس بھیجوایا گیا ،شامی شخص نے پولیس کے سامنے خاتون سے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے ہیں ۔اس کا کہناتھا کہ ہماری ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی اور ہم نے بات چیت شروع کر دی ،اس نے مجھے کبھی نہیں بتایا کہ اس کی شادی ہو چکی ہے ۔بات چیت کے دوران میں اس سے محبت میں گرفتار ہو گیا اور اس سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ،شامی شخص کا کہناتھا کہ اسے اس وقت تک معلوم نہیں تھا کہ وہ لڑکی شادی شدہ ہے اور اسے اس وقت معلوم ہوا جب پولیس کی جانب سے نوٹس بھیجوایا گیا ۔ابوظہبی نے دونوں کو 5سو درہم کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ملک بدر کرنے کاحکم جاری کر دیاہے ۔تاہم دونوں کی جانب سے اس فیصلے کو اپیل کورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s