” سچا پیار”95 سالہ شوہر کی اپنی 88 سالہ بیگم کو قتل کرنے کی کوشش،عدالت میں خاتون نے ایسا انکشاف کیا کہ سب ہی حیران رہ گئے………

لندن (نیوز ڈیسک) اسے جدید معاشرے کا المیہ کہہ لیجئے یا قدیم خیالات رکھنے والے ایک معمر جوڑے کے عشق کی داستان، بہرحال یہ ایک دل دہلا دینے والی خبر ہے کہ برطانیہ میں ایک انتہائی معمر شخص نے اپنی ضعیف العمر اہلیہ کو زندگی کے دکھوں سے آزاد کرنے کے لئے اس کے سر پر ہتھوڑے برسا دئیے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 88سالہ اولیو بیڈوز کے سر پر اس کے 95 سالہ خاوند ڈینور بیڈوز نے ہتھوڑے سے متعدد وار کئے، لیکن قدرت کو اس کی زندگی ابھی منظور تھی کہ اس کی جان بچ گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ چیشائر کاﺅنٹی کے علاقے وارنگٹن میں پیش آیا۔ ڈینور کے خلاف قتل کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا تاہم اولیو نے عدالت کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اس کی محبت میں مجبور ہو کر اسے مارنے کی کوشش کی تھی۔ معمر خاتون نے اپنے شوہر کو معاف کر دیا جس پر وہ ضعیف العمری میں جیل جانے سے بچ گیا۔

لیور پول کراﺅن کورٹ کو بتایا گیا کہ دونوں میاں بیوی گزشتہ 65 سال سے پرمسرت ازدواجی زندگی گزاررہے تھے۔ تقریباً ایک سال قبل اولیو کار حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے بعد دونوں کی زندگی مشکلات کا شکار ہو گئی۔ اولیو اس بات سے پریشان تھیں کہ انہیں باقی زندگی کسی اولڈ ہاﺅس میں گزارنا پڑے گی، مگر شوہر سے الگ ہونا انہیں قبول نہ تھا۔ ان کی بار بار درخواست پر ان کے شوہر ڈینور نے ہتھوڑے سے ان کے سر پر متعدد وار کئے تاکہ ان کی زندگی کا خاتمہ ہوجائے۔ اس حملے سے اولیو کی کھوپڑی متعدد جگہ سے ٹوٹ گئی لیکن وہ خوش قسمتی تھیں کہ اس کے باوجود زندہ بچ گئیں۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ ڈینور خود بھی ڈپریشن کے مریض ہیں اور اہلیہ کی جانب سے مسلسل دباﺅ ڈالنے پر ہی وہ اس کی زندگی ختم کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے تھے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s