معروف ڈانسرکا رمضان المبارک میں مذہبی پروگرام پیش کرنے کا اعلان..علماء اور عوام کا شدید رَدّعمل…..

مصر میں معروف بیلے ڈانسر سما المصری کی جانب سے رمضان المبارک میں ایک مذہبی پروگرام پیش کرنے سے متعلق اعلان نے ملک میں عوامی اور “الازہری” حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ مذکورہ رقاصہ نے عرب خبررساں ادارے سے گفتگو میںsama2اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ عنقریب اس حوالے سے تفصیلات کا انکشاف کرے گی۔ سما کا کہنا ہے کہ ایک سیٹلائٹ چینل کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے کے تحت وہ اپنے پروگرام میں مبلغین اور مذہبی شخصیات کی میزبانی کرے گی جو والدین کے حقوق اور ان کی نافرمانی کی سزا پر روشنی ڈالیں گے۔سما المصری نے پروگرام پیش کرنے کے حوالے سے اس مشکل کا اعتراف کیا کہ چینل انتظامیہ اُس کو پروگرام میں حجاب کے ساتھ دیکھنا چاہتی ہے جب کہ وہ اس بات کو مسترد کر رہی ہے۔ تاہم وہ “اسکارف” پہننے پر غور کر رہی ہے۔ سما نے بتایا کہ یہ پروگرام جس چینل پر نشر ہو گا اس کا شمار مصر کے صفِ اوّل کے سیٹلائٹ چینلوں میں ہوتا ہے تاہم وہ ابھی اس کا نام نہیں بتا سکتی۔sama4سما المصری کی جانب سے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا ہے اور عوامی حلقوں نے چینل کے ذمے داران کے احتساب اور اس کے پروگراموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔یہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا جس سے مصر اور الازہر کے تشخص کو بھی نقصان پہنچے گا۔ دوسری جانب الازہر کے علماء کرام نے مذکورہ پروگرام کو روک دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ الازہر اس سلسلے میں خاموش نہیں رہے گا اور اس سلسلے میں پروگرام کو روک دینے اور چینل کے ذمے داران کے خلاف چارہ جوئی کے لیے حکام سے مطالبہ بھی کر سکتا ہے۔ علماء کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدہ طور پر اس اعلان کے منتظر ہیں جس کے بعد الازہر اپنی کارروائی کا آغاز کرے گا۔

مصر میں معروف بیلے ڈانسر سما المصری کی جانب سے رمضان المبارک میں ایک مذہبی پروگرام پیش کرنے سے متعلق اعلان نے ملک میں عوامی اور “الازہری” حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ مذکورہ رقاصہ نے عرب خبررساں ادارے سے گفتگو میںsama2 اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ عنقریب اس حوالے سے تفصیلات کا انکشاف کرے گی۔ سما کا کہنا ہے کہ ایک سیٹلائٹ چینل کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے کے تحت وہ اپنے پروگرام میں مبلغین اور مذہبی شخصیات کی میزبانی کرے گی جو والدین کے حقوق اور ان کی نافرمانی کی سزا پر روشنی ڈالیں گے۔سما المصری نے پروگرام پیش کرنے کے حوالے سے اس مشکل کا اعتراف کیا کہ چینل انتظامیہ اُس کو پروگرام میں حجاب کے ساتھ دیکھنا چاہتی ہے جب کہ وہ اس بات کو مسترد کر رہی ہے۔ تاہم وہ “اسکارف” پہننے پر غور کر رہی…

View original post 171 more words

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s