بوڑھے مرد مجھے یہ کام کرنے کے ہزاروں روپے دیتے ہیں‘ نوجوان لڑکی نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، کیا کام کرتی ہے؟ جواب کوئی انسان سوچ بھی نہیں سکتا

لندن (نیوز ڈیسک) طالب علمی کے زمانے میں اخراجات پورے کرنے کیلئے کوئی سٹوڈنٹ والدین کا سہارا لیتا ہے تو کوئی قرض اٹھاتا ہے، مگر نوعمر برطانوی طالبہ روز کرافرڈ نے اس مسئلے کا ایسا بے حیا حل نکالا ہے کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ روز اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے دولت مند معمر مردوں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں اور ان کی تفریح طبع کے بدلے بھاری رقم وصول کرتی ہیں۔ روز کا کہنا ہے کہ وہ اس کام سے ہر ماہ تقریباً ایک لاکھ روپیہ کمالیتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ کام ایک ویب سائٹ what’s your price کے ذریعے شروع کیا، جس کی رکن بنتے ہی انہیں دولت مند مردوں کی جانب سے ملاقات کی پیشکش موصول ہونے لگیں۔ یہ مرد صرف اسے رقم ہی نہیں دیتے بلکہ قیمتی تحائف بھی دیتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر ان مردوں کے ساتھ کھانے پر ملاقات کرتی ہے اور کچھ اچھا وقت گزارتی ہے۔ اس کا اصرار ہے کہ کبھی بھی اسے جسمانی تعلق پر مجبور نہیں کیا گیا، یہ اس کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کیا کرے گی اور کیا نہیں۔ طالبہ نے اس طریقے سے رقم کماتے ہوئے ایک کار بھی خرید لی ہے جبکہ اپنی تعلیم کے اخراجات ادا کرنے کے علاوہ کچھ بچت بھی کرلی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s