نوجوان طالب علم کی جسم فروش ویب سائٹوں کے ذریعےاپنی ہم جماعت لڑکیوں کے ساته شرمناک حرکت..شیطانی فعل کا نشانہ بننے والی طالبات کی زندگی اجیرن ہو گئی…

ئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی میسور یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے تین ساتھی طالبات کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کرڈالی کہ اس بے حیا نوجوان کے گھٹیا پن پر ہر کوئی حیرت زدہ رہ گیا ہے۔
kop123ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انوائرمنٹل سائنس کے شعبے میں فائنل ائیر کے طالبعلم جیانت کمار نے اپنی ہی کلاس فیلو طالبات کی تصویریں، ایڈریس اور موبائل فون نمبر جسم فروشی کی ویب سائٹوں پر پوسٹ کرکے ان کی زندگی جہنم بناڈالی۔ جب پولیس نے اس بد ذات طالبعلم کو گرفتار کیا تو اس نے اپنے گھناﺅنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس کا کہنا تھا کہ تیسرے سمسٹر میں اس کے نمبر ان طالبات سے زیادہ آئے تھے اور وہ اسے یہ کہہ کر تنگ کرتی تھیں کہ لیکچرر کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات کی وجہ سے اس نے زیادہ نمبر لئے، جس کا بدلہ لینے کیلئے اس نے ان کی تصاویر اور ذاتی معلومات جسم فروشی کی ویب سائٹوں پر پوسٹ کردیں۔

جیانت کے شیطانی فعل کا نشانہ بننے والی طالبات کا کہنا ہے کہ ان کے موبائل فونز پر انتہائی حیا سوز میسجز اور کال کا تانتا بندھ گیا، جس پر انہوں نے سائبر پولیس سے رابطہ کیا۔ سائبر تحقیق کاروں نے جلد ہی پتہ چلالیا کہ یہ حرکت متاثرہ طالبات کے ساتھی طالبعلم نے ہی کی تھی۔ ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s