شادی بغیردلہا کے..میری کزن کی شادی تهی.موسیقی بج رہی تھی، سینکڑوں مہمان تھے لیکن دولہا نہیں تھا۔“لڑکی کی داستان نے ہر کسی کو افسردہ کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وٹہ سٹہ اور کاروکاری جیسی قبیح رسمیں آج بھی پاکستان میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ جائیداد کے لالچی بھائی یا دیگر رشتہ داروں کے لڑکیوں کی’قرآن مجید سے شادی‘ کروانے کے واقعات بھی بکثرت دیکھنے کو ملتے ہیں۔اس غیرانسانی رسم کو ’حق بخشش‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ زیبدہ علی نامی ایک سندھی لڑکی نے بھی اپنے گاﺅں میں ایسی ہی ایک شادی دیکھی جس کی روداد اس نے اقوام متحدہ کے انفارمیشن یونٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کی ہے۔
زبیدہ علی نے بتایا کہ ”7سال قبل ہمارے گاﺅں میں ایک لڑکی کی شادی ہوئی۔ یہ لڑکی میری کزن فاریبہ تھی۔ فاریبہ کو دلہن تو بنایا گیا لیکن اس کے لیے کوئی دولہا موجود نہیں تھا۔ اس کی شادی قرآن مجید سے کروائی گئی تھی۔ فاریبہ بہت خوبصورت تھی اور اس وقت اس کی عمر 25سال تھی۔ اسے روایتی طور پر سرخ عروسی جوڑا پہنایا گیا، مہندی لگائی گئی اور زیورات پہنائے گئے۔ اس سب کے بعد اسے ایک سیاہ چادر اوڑھا دی گئی۔ شادی کی تقریب میں موسیقی بج رہی تھی، سینکڑوں مہمان تھے لیکن دولہا نہیں تھا۔“

انفارمیشن یونٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ”پاکستان میں لڑکیوں کی قرآن مجید سے شادی کرنے کا سب سے بڑا مقصد جائیداد کی خاندان سے باہر منتقلی کو روکنا ہوتا ہے۔ جب کسی لڑکی کا کوئی رشتہ دار نہیں ہوتا اور اس کی شادی خاندان سے باہر ہو جاتی ہے تو اس کے نام آنے والی جائیداد بھی دوسرے خاندان (دولہا کے خاندان) کو منتقل ہو جاتی ہے۔ چنانچہ رشتہ دار زمین کو دوسروں کے ہاتھ میں جانے سے بچانے کے لیے اس لڑکی کی شادی قرآن مجید سے کروا دیتے ہیں۔جس لڑکی کی ایک بار قرآن مجید سے شادی ہو جائے وہ زندگی بھر کسی مرد سے شادی نہیں کر سکتی۔ ایسی لڑکیاں اپنا زیادہ تر وقت قرآن مجید پڑھنے اور سلائی کڑھائی میں گزارتی ہیں۔“

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s