میں خود کشی نہیں کروں گی بلکہ تم سب پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادوں گی اور اگر میرے۔۔۔“خاتون کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر آپ ہنسنا بھول جائیں گے

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے ای ایس سی کے حوالے سے ایک خاتون کی غصے بھری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ میٹر کاٹنے کیلئے آئے نمائندوں کی ایسی کلاس لیتی ہے کہ بیچاروں کی زبان پر تالے پڑ جاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ غصے سے بھری خاتون کیسے کے ای ایس سی کے نمائندوں کی کلاس لیتی ہے۔ ویڈیو کا آغاز ہی خاتون کے غصے بھرے ان ریمارکس سے ہوتا ہے، ”خود کشی پر مجبور کر رہے ہو ناں، خود کشی نہیں کروں گی، تم سب پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادوں گی، میرے بچوں کے ساتھ کوئی حادثہ ہوا، امتحان میں فیل ہوںیا کچھ بھی ہوا اس سب کے ذمہ دار تم لوگ ہوگے“۔

کے ای ایس سی کے نمائندے نے عاجزانہ طریقے سے دبنگ خاتون سے استفہام کیا کہ باقی سب بھر رہے ہیں تو آپ بل کیوں نہیں بھریں گی؟۔ خاتون نے پہلے سے بھی زیادہ غصے سے ایسا جواب دیا کہ کے ای ایس سی کے نمائندوں کی کچھ لمحوں کیلئے تو سانسیں ہی رک گئیں۔ خاتون نے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”بھائی میرے پاس حرام کی کمائی نہیں ہے، دو کمروں کے گھر کا 60، 60 ہزار روپے کا بل بھیج دیتے ہو ، میں کہاں سے بھروں گی یہ بل، پتہ نہیں کس کس کا بل ڈال کر بھیج دیتے ہو۔ اگر اتنے ہی اچھے ہو تو میرا بل کم کراﺅ، بہت نیک ہو تو میرا 20 سال کامیٹر رینٹ واپس لا کر دو اور اگر بہت ہی اچھے لوگ ہو تو جو تم لوگوں نے 2 نمبر المونیم کی تاریں ڈال رکھی ہیں ان کی جگہ واپس تانبے کی تاریں ڈال کر دو۔ اگر اس سے بھی زیادہ اچھے لوگ ہو آپ ، تو پھر جو گیس سے بجلی بنا رہے ہو اور اس کے فیول چارجز ہم لوگوں سے گلے دبا دبا کر اینٹھ رہے ہو وہ واپس لا کر دو، نہیں بھروں گی میں یہ دو نمبر بل“۔

کے ای ایس سی کا نمائندہ ایک بار پھر انتہائی درد مندانہ انداز میں خاتون سے دست بستہ مخاطب ہوا اور کہا کہ اگر آپ بل نہیں بھریں گی تو آپ کی بجلی کاٹ دی جائے گی۔ خاتون نے بھی برجستہ جواب دیا اور کہا کہ” کاٹ دو، ارے تم لوگ بجلی بھیجتے ہی کتنی دیر ہو جو بجلی کاٹ دو گے، کراچی والوں کو ہوش آگیا، اب تمہاری چور بازاری نہیں چلے گی ۔ سدھر جاﺅ ورنہ تم لوگوں کو اتنے جوتے پڑیں گے کہ یاد رکھو گے، کہہ دیا میں نے نہیں بھروں گی بل ، نہیں بھروں گی ، نہیں بھروں گی، جاﺅ یہاں سے، پاگل کے بچوں نے دماغ خراب کرکے رکھ دیا ہے“۔
آپ بھی ویڈیو دیکھیں

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s