خاتون نے سیلون میں حجاموں پر پستول تان لیا..وجہ کیا بنی ؟؟ ویڈیودیکه کر ہر کوئی ششدر رہ گیا……..

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا میں اپنے سات سالہ بیٹے کی حجامت میں تاخیر پر برہم ماں نے حجاموں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان پر پستول تان لیا۔ یہ حیران کن واقعہ برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ ڈیلی میل کی ویب سائیٹ پر پوسٹ سی سی ٹی کیمرے سے لی گئی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں جن میں ایک خاتون کو سیلون میں کام کرنے والے ملازمین پر پستول تانے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ واقعہ امریکی ریاست اوھایو کے کیلیفلینڈ میں پیش آیا۔ ماں کا کہنا ہے کہ وہ دیر تک ایک سیلون میں بیٹے کے بال کٹوانے کا انتظار کرتی رہی جہاں چھ ڈالر میں سات سالہ بچے کی حجامت بنوائی جانا تھی۔ واقعے کے جاری کردہ فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ خاتون بیٹے کی حجامت میں تاخیر پر سخت برہم ہوئی اور اس نے اپنے پرس پستول نکال کر ملازمین پر تان لیا۔ ڈیلی میل کے مطابق جب خاتون نے بیٹے کی حجامت میں تاخیر پرغم وغصے کا اظہار کیا تو ایک ملازم نے انہیں پرسکون رکھنے کی کوشش کی تو وہ اور بھی برہم ہوگئیں اور اس پر پستول تان لیا۔

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s