میرا یہ کام کروورنہ ویڈیو دنیا کو دکھا دوں گی. ہوس کے ہاتھوں مجبور رکن اسمبلی مکار حسینہ کے دام میں جا پھنسا، خوبرو دوشیزہ نے قابل اعتراض حالت میں ویڈیو بنا لی.

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک رکن اسمبلی ہوس کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایک مکار حسینہ کے دام میں جا پھنسا، جس نے قابل اعتراض حالت میں اس کی ویڈیو بنائی اور پھر یہ راز سب کے سامنے بے نقاب کرنے کی دھمکی دے کر پانچ کروڑ کا مطالبہ کردیا۔
klklkl1213
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا کے رکن کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی خبر سامنے آئی تو تہلکہ برپا برپاہوگیا۔ رکن اسمبلی سے جب پوچھا گیا کہ وہ اس خاتون کے پاس کیا کرنے گئے تھے تو انہوں نے کمال معصومیت سے جواب دیا کہ خاتون کو کسی کام کے سلسلے میں مدد کی ضرورت تھی اور وہ اس کی مدد کے لئے ایک فلیٹ میں اس کے پاس گئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون نے انہیں کوئی نشہ آور چیز پلائی اور اس کے بعد قابل اعتراض حالت میں ان کی ویڈیو بنا لی۔ انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ایک خوبرو دوشیزہ کو ایسی کونسی مدد کی ضرورت تھی کہ جس کیلئے تنہائی میں ملاقات ضروری تھی، اور اگر وہ کسی کام میں مدد فراہم کرنے کیلئے ہی گئے تھے تو ان کی قابل اعتراض ویڈیو کیسے بن گئی۔

jkl2121بہرحال، پولیس کمشنر مکیشن مینا کا کہنا تھا کہ رکن لوک سبھا کی شکایت پر بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 384 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی کچھ اراکین اسمبلی کو دھوکہ دے چکی ہے۔ اس کا طریقہ واردات ہی یہی ہے کہ وہ کسی کام کے بہانے ان سے ملتی ہے اور پھر اپنی خوبصورتی اور لچھے دار باتوں کے جال میں پھنسا کر انہیں علیحدگی میں ملاقات کیلئے بلاتی ہے۔ تنہائی کی ملاقات میں وہ ان کی ویڈیوز اور تصاویر بنالیتی ہے اور بعدازاں انہیں بلیک کرکے بھاری رقوم بٹورتی ہے۔ا س رکن اسمبلی کا معاملہ تو پولیس تک پہنچ گیا لیکن یہ واضح نہیں کہ اس سے پہلے اراکین اسمبلی اس خاتون کے ہاتھوں بلیک میل ہوکر کتنی درگت بنوا چکے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s