میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس نے زیرجامہ نہیں پہن رکھا.یہ میرے ساتھ بیٹھ کر آئی ہے…مذہبی سکالرکی ایئرپورٹ مسافر خواتین کی تصاویر بنا کر شرمناک حرکت…

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک مذہبی سکالر نے ایئرپورٹ پر مسافر خواتین کی تصاویر بنا کر ان کے ساتھ ایسی

 

jkl2شرمناک

حرکت کر دی کہ جان کر ہر مسلمان کو بے حد افسوس ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شیخ زید السلامی نامی یہ سکالر سڈنی

 

jkl3.jpg

ایئرپورٹ پر اترے اور مسافر خواتین کی تصاویر بنا کر واٹس ایپ پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے رہے اور ان کے متعلق

 

jkl4انتہائی

فحش اور نازیبا گفتگو کرتے رہے۔ ایک خاتون کی تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ”میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس نے زیرجامہ نہیں پہن رکھا۔یہ میرے ساتھ بیٹھ کر آئی ہے۔ جہاز میں ہر شخص اسے دیکھ رہا تھا اور یقینا وہ مجھے خوش قسمت سمجھ رہے ہوں گے۔“

klo44

سکالر نے خواتین کے تصاویر کے متعلق واٹس ایپ گروپ میں اپنے دوستوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ”جب جہاز میں کوئی لڑکی میرے ساتھ بیٹھ جاتی ہے تو میں بہت بے سکون ہو جاتا ہوں۔ تمام راستے مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میرے جسم میں زہر پھیل رہا ہو۔ “ جواب میں سکالر کے دوست بھی ان تصاویر کے متعلق ناگفتہ بہ گفتگو کرتے رہے اور انہیں بھانت بھانت کے مشورے دیتے رہے کہ تمہیں یہ کرنا چاہیے تھا اور اب یہ کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ شیخ زید السلامی آسٹریلوی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز کے شہر گرینوائل میں واقع اسلامک سنٹر سے وابستہ ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s