ڈسپنسر اور وارڈ بوائے نےنرس کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کر دیا..جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش..

فیصل آباد (ویب ڈیسک) گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد میں ڈسپنسر اور وارڈ بوائے نے نرس کو نشہ آور چیز کھلا دی، نرس رات بھر مدہوش رہی لیکن جب آنکھ کھلی تو اسے احساس ہوا کہ زیب تن کیا گیا لباس اپنی اصل حالت میں موجود نہیں، شاید کوئی چھیڑ خوانی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے نرس کو مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنانا چاہا مگر ہسپتال سٹاف کو واقعہ کا علم ہونے پر اپنے گھناﺅنے فعل میں ناکام ہوگئے۔ ایم ایس نے معاملہ کو دبانے کی کوشش کی مگر متاثرہ نرس کی طرف سے ایم ایس کو لکھے گئے خط میں واقعہ کا ”بھانڈا“ پھوڑدیا جبکہ سی ای او ہیلتھ نے واقعہ کی انکوائری کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے

۔روزنامہ خبریں کے مطابق نرس اقصیٰ نے ایم ایس ڈاکٹر فخر خالد کے نام لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ 30 اپریل کی شب ڈسپنسر عمر اور وارڈ بوائے عدنان نے مجھے نشہ آور کوئی چیز کھلادی جس کے بعد میں رات بھر مدہوش رہی اور مجھے کوئی ہوش نہ رہا۔ ڈسپنسر اور وارڈ بوائے نے مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کیلئے نرس اقصیٰ کو نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کیا جس کا ہسپتال سٹاف کو علم ہوگیا جس پر ڈسپنسر اور وارڈ بوائے اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوگئے اور یہ بات پورے ہسپتال میں پھیل گئی تو ایم ایس نے معاملے کو دبانے کی پوری کوشش کی مگر متاثرہ نرس نے ڈسپنسر اور وارڈ بوائے کے خلاف کارروائی کیلئے ایم ایس کو خط لکھ دیا اور معاملہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نوازش گورائیہ کے بھی علم میں آگیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s