اسلام آباد : نواز شریف سے استعفے کے لیے چلائی گئی تحریک کو پاکستان بار کونسل نے مسترد کر د یا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے استعفے کے لیے چلائی گئی تحریک کو پاکستان بار کونسل نے مسترد کر د یا ہے۔ پاکستان بار کونسل نے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں 84 ضلعی نمائندوں نے شرکت کی ۔ نواز شریف سے استعفے سے متعلق اجلاس میں شریک ہونے والے نمائندوں سے ووٹنگ بھی کروائی گئی۔
اجلاس کے کُل 84شرکا میں سے 48 نے نواز شریف سے استعفے نہ لینے کا مطالبہ کیا اور24 نے استعفے کی رائے دی جبکہ 12 ارکان کا کہنا تھا پاکستان بار کونسل جو فیصلہ کرے گی ہم اس فیصلے کے پابند ہوں گے۔ اکثریت کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے نواز شریف کے استعفے کے لیے چلائی گئی تحریک کو پاکستان بار کونسل نے مسترد کر دیا ہے ۔