پولیس اہلکارامتحانی ہال میں بیٹے کی جگہ پیپر دیتے ہوئے پکڑا گیا

شکارپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ماں باپ کا سب سے بڑا خواب اپنی اولاد کی اخلاقی تربیت ہوتی ہے ۔ ہرماں باپ چاہتے ہیں کہ ان کی اولاد اچھے دنیاوی نمصب حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی بنے لیکن جب ماں باپ ہی اولاد کو ایک لاقانونیت اور بد اخلاقی کا راستہ دکھا دیں تو پھر اولاد کے برا ہونے کا شکوہ کس سے کیا جا سکتا ہے ۔گزشتہ روز بیٹے کو امتحان میں نقل کروانے والا پولیس اہلکار آج پھر بیٹے کی جگہ پرچہ دینے پہنچ گیا۔ اے آر وائی نیوز نے گزشتہ روز بھی پولیس اہلکار کی قانون شکنی کی خبر نشر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں انٹرمیڈیٹ امتحانات جاری ہیں۔ کمرہ امتحان میں طلباء کھلے عام نقل کرنے میں مصروف رہے۔ شکارپورمیں بھی پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت نہ ٹوٹ سکی۔ یہاں بھی نقل کا بازار گرم رہا۔کئی طلباء کے ساتھی نقل کروانے پہنچے، طلباء پھرّوں اور موبائل فونز سے نقل کرتے رہے۔ حد تو یہ ہے کہ پولیس اہلکار باپ اپنے بیٹے کا امتحان دینے کیلئے خود کمرہ امتحان میں آکر بیٹھ گیا، قانون نافذ کرنیوالا ہی قانون شکن بن گیا۔پولیس اہلکار بیٹے کی جگہ پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ شکارپور کے ایک امتحانی مرکز میں بیٹے کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے پولیس اہلکار کو اے آر وائی نیوز کے کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔ پولیس اہلکارکی جب نظر کیمرے پر پڑی تو طیش میں آگیا، کرتا کیا نہ کرتا غصے میں اٹھا، امتحانی کاپی ٹیبل پر رکھی اور کمرے سے باہر نکل گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی یہ ہی پولیس اہلکار بیٹے کو نقل کروانے پہنچا تھا،اے آر وائی نیوز نے گزشتہ روزبھی اہلکار کی نقل کروانے کی خبر نشر کی تھی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s