جمائمہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کی ایسی تصاویر عمران خان کو بھیج دیں کہ دیکھ کر ہی ان کا رنگ بدل گیا، جواب میں کیا کہا؟ آپ بهی جانئے

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جمائمہ گولڈ سمتھ میں علیحدگی ہوئے 13 سال گزر چکے ہیں لیکن اب بھی ان کی دوستی برقرار ہے جس کا ایک نظارہ جمائمہ کی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ سے کیا جا سکتا ہے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماخان نے عمران خان کے ساتھ واٹس ایپ پر کی جانے والی چیٹ کا سکرین شاٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے قاسم خان کی تصویر عمران خان کو بھیجی لیکن اس کو چہرے بدلنے والی ایپ کے ذریعے زنانہ کردیا ۔ جس کے بعد جمائمہ نے عمران خان کو کہا کہ قاسم ایک لڑکی کی طرح کیسا دکھتا ہے۔

اپنے بیٹے کا یہ روپ شاید عمران خان کو پسند نہیں آیا جس پر انہوں نے فوری طور پر جمائمہ کو’ ناں‘ کہا لیکن اگلے ہی لمحے جمائمہ نے پھر سے اسی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے قاسم کی تصویر کو ایک بوڑھے شخص میں تبدیل کردیا۔ عمران خان کو دوبارہ اپنے نوجوان بیٹے کا یہ روپ پسند نہیں آیا اور ملتجیانہ انداز میں جمائمہ کو اس امر سے باز رہنے کی درخواست کی ۔
جمائمہ نے عمران خان کے ساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی اس دلچسپ گفتگو کا سکرین شارٹ اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا اورلکھا کہ یہ ایک بور کردینے والی ہفتے کی رات تھی اسی لیے فیس ایپ استعمال کی جو فن نہیں ہے۔

klop1

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s