عرب خاتون کو نشہ آور ادویات کے بدلے بدفعلی کرنے پر 10سال قید کی سزا کا حکم

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے نشہ کی عادی عرب خاتون کو ادویات کے بدلے بدفعلی کرنے پر جیل بھیج دیا۔ عرب مےڈےا کے مطابق ابوظہبی کی مقامی عدالت نے ریسٹورنٹ پر نوکری کرنے والی خاتون کو نشہ آور ادویات کے بدلے منشیات فروش کیساتھ بدفعلی کا جرم ثابت ہونے پر 10سال کیلئے قید کی سزا سنا دی۔اس کے علاوہ عرب خاتون پر منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کا جرم بھی ثابت ہواعدالتی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خاتون چند سال قبل ابوظہبی کے ریسٹورنٹ میں ملازمت کیلئے متحدہ عرب امارات آئی تھی مگر چند ماہ بعد اپنے باس کی جانب سے مبینہ بدسلوکی کے بعد وہ نوکری سے دلبرداشتہ ہوگئی۔ خاتون نے ریسٹورنٹ مالک سے شکایت بھی کی تھی کہ اس کی تنخواہ کم ہے جو اس کے لیے مالی مشکلات کا باعث ہے۔دستاویز کے مطابق عرب خاتون نے ایک دوست کو اپنی مالی مشکلات کے بارے بتایا جس نے اسے نشہ آور گولیاں دیکر کہا کہ یہ کھانے سے وہ اپنی مشکلات بھول جائے گی۔اس کے چند روز بعد ہی خاتون ان نشہ آور ادویات کی عادی ہو گئی اور دوست سے مزید گولیوں کا مطالبہ کرنے لگی۔اس کے بعد خاتون کے دوست نے اسے بتایا کہ وہ یہ گولیاں کسی اور سے خرید کر اسے دیتا تھا اور اب مفت میں مزید ادویات نہیں دے سکتا تاہم اصرار پر اس نے خاتون کی ملاقات ڈرگ ڈیلر سے کرادی مگر خاتون کے پاس بھی نشہ آور گولیاں خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات فروش نے اپنی حوس پوری کرنے کے بدلے خاتون کو ہفتہ وار 10گولیاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا جس کے کافی عرصہ بعد خاتون کو ایک چھاپے کے دوران گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s