بڑی نازک صورتحال ہے…دوسروں کا کباڑہ کرتے کرتے خود اپنا صفایا ہوگیا : شیخ رشید کو گہرا صدمہ ……

چکوال (نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکو سیاسی جھٹکا خواتین انتخابی مہم کی انچارج تہمینہ ہاشمی نے عوامی مسلم لیگ سے علیحدہ ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ اتوار کو حاجی پیر ہدایت شاہ مرحوم کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پیران سردھی، پیران مورجھنگ شریف، پیران پیر کھارا شریف، پیران پیر بھیرہ شریف سے ہے اور ان سب کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں،پیر مخدوم پور شریف مرید مستوارقلندر سید رسول شاہ خاکی، سید محمود الحسن شاہ خاکی کی خصوصی دعا سے میں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی ہے ،شیخ رشید احمدکی لال حویلی میں عرصہ 16سال سے خواتین انتخابی مہم کی چیف کوارڈینیٹر کے طور پر کام کیاہے اور میں ان کی اب بھی بہت زیادہ عزت کرتی ہوںمگر کچھ وجوہات کی بنا پر میں اپنے علاقے غریب عوام کیلئے بطور خاص کام کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے کسی ایم پی اے، ایم این اے کی سیٹ کی ضرورت نہیں ہے، میں کونسلر بھی نہ بنی تو پھر بھی اپنے علاقے کے عوام کی خدمت ہی میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوںنے کہا ہمارے والدین کی قبریں سردھی میں ہیں میرا مقصد صرف اپنے علاقے کی غریب عوام کی خدمت کرنا ہے اور اسی مشن اور پروگرام کے تحت وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا ر کر رہی ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s