شوبزنس میں چانس کے لئے برہنہ تصاویر کا تقاضہ… لڑکیاں نادیہ حسین کوبرہنہ تصاویرکیوں بھیجتی ہیں؟ انکشاف نے تہلکہ مچادیا

لاہور (نیوز ڈیسک)وطن عزیز میں بہت سے نوجوان میڈیا انڈسٹری میں اپنا مستقبل سنوارنے کے سہانے سپنے دیکھتے ہیں لیکن انہی سپنوں کی تکمیل کیلئے بعض اوقات وہ ایسے لوگوں کے ہاتھ چڑھ جاتے ہیں جو انہیں کہیں کا نہیں چھوڑتے۔ یہ جعلی لوگ نوجوانوں کو بڑے اداکاروں اور صف اول کی ماڈلز کا نام استعمال کرکے کس طرح بلیک میل کرتے ہیں اس کی ایک کہانی سینئر ماڈل نادیہ حسین نے بھی شیئر کی ہے۔ ماڈل نادیہ حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان لڑکیوں کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جو ان کے نا م پر دھوکہ کھا کر اب بلیک میل ہو رہی ہیں۔ نادیہ حسین نے لکھا ’حال ہی میں مجھے بتایا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کی جانب سے ماڈل بننے کی خواہش میں مایوسی کا شکار لڑکیوں کو میرا نام استعمال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی برہنہ تصاویر بھیجیں ، یہاں تک کہ میرا نام استعمال کرکے ان پاگل لڑکیوں سے ماڈلز بنانے کے سپنے دکھا کر فیس بک اکاؤنٹس کے پاسورڈز بھی لیے گئے ہیں،

kl8566

اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ وہ لڑکیاں جو ماڈلز بننا چاہتی ہیں انہوں نے اپنی برہنہ تصاویر بھی بھیج دیں‘۔نادیہ حسین نے ایسی لڑکیوں کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا لڑکیو ! کیا تم پیدائشی احمق ہو یا بہت زیادہ نا امیدی کا شکار ہو، کیا تم سمجھتی ہو کہ جو شخص تمہیں شوبزنس میں چانس دے گا وہ واقعی تم لوگوں سے برہنہ تصاویر کا تقاضہ کرے گا؟ کچھ حقیقت پسند بن جاؤ اور ہوشیاری دکھاؤ، جو نجی ہے وہ نجی ہے اور اسے نجی ہی رہنا چاہیے۔ بعد میں جب تمہیں بلیک میل کیا جائے یا تمہارا استحصال کیا جائے تو اس بات پر شور کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تم خود ہی اس کی ذمہ دار ہو، تم نے خود ان لوگوں کو اپنے ساتھ ایسا کرنے کا موقع فراہم کیا۔ خدا کا واسطہ ہے کہ اپنے بیہودہ دماغ کا استعمال کرو اور یہ سمجھو کہ جب کوئی شخص تم سے برہنہ تصاویر کا تقاضہ کرتا ہے تو اس کے مقاصد کیا ہو سکتے ہیں اور اگر تم واقعی اپنی برہنہ تصاویر بھیجنا ہی چاہتی ہو تو بعد میں بلیک میلنگ کی شکایت نہ کرو۔انہوں نے کہا کہ اگر میرا نام استعمال ہوا ہے، تو اس سے میرے نام کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ آپ لوگوں کو خود ہی اصل اور نقل کا فرق دیکھنا چاہیے تھا، میں کتنے لوگوں کو روک سکتی ہوں کہ وہ میرا نام استعمال نہ کریں؟۔اپنی نصیحت آموز تحریر کے آخر میں نادیہ حسین نے کہا آخر میں انتباہ دینا چاہتی ہوں کہ میں لڑکیوں کی پروموشن نہیں کرتی اور نہ ہی انہیں بطور ماڈل چانس دلواتی ہوں اور نہ ہی اس سلسلے میں رہنمائی فراہم کرتی ہوں۔ نہ ہی میں بیرون ملک کوئی فیشن شوز کرتی ہوں اور نہ ہی ڈیزائنرز سے پیسے لے کر بھاگتی ہوں۔ یہ میں نہیں ہوں جس سے تمہارا رابطہ ہوتا ہے کیونکہ میرا نام بیرون ملک بھی غلط طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔ برائے مہربانی کسی پر بھی میرا گمان نہ کریں اور پھر جب آپ حقیقت میں مجھ سے ملیں تو اپنے استحصال کا شکوہ نہ کریں ۔ اگر میں نے نئی لڑکیوں کو پروموٹ کرنے کا سلسلہ شروع کیا تو اس بابت اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر باقاعدہ اعلان کروں گی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s