صحافت کی آڑ میں بد فعلی کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، مقدمہ درج، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کا بھی انکشاف

خانقاہ ڈوگراں (ویب ڈیسک) صحافت کی آڑ میں بدفعلی کرنے والا گروہ پکڑا گیا ،پریس کلب میں لڑکوں سے بد فعلی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہونے پر مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ ملزموں کی  گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں لیکن آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

koli

تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام پورہ کے رہائشی خاور نواز نے اپنی ایک تحریری درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اس کا بیٹے نویں جماعت کے طالبعلم ’ط‘   کو کاشف رضا نے فون کر کے بھٹی مارکیٹ میں قائم پریس کلب کے دفتر بلایا جہاں پر نجی اخبار کے رپورٹر گلفام علی اور نعمان عرف نومی پہلے سے موجود تھے جنہوں نے اندر سے الیکٹرانک میڈیا پریس کلب کے دفتر کا دروازہ بند کر دیا۔ روزنامہ خبریں کے مطابق بیہوشی والی گولیاں ملا کر لڑکے کو بوتل پلائی گئی جس سےوہ  بے ہوش ہو گیا اور ملزمان باری بار ی بدفعلی کرتے رہے۔

پولیس نے متاثرہ بچے کی میڈیکل رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ متاثرہ لڑکے کے ورثاءکے مطابق ملزمان پہلے بھی صحافت کی آڑ میں لڑکوں سے نہ صرف بدفعلی کرتے رہے بلکہ ان کی ویڈیو بنا کر لڑکوں کو بلیک میل بھی کرتے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد تفتیش میں مزید انکشافات کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

Advertisements