’’وہی ہوا جس کا ڈر تھا ‘‘بڑی کارروائی ۔۔۔ بنی گالا چھن گیا،کپتان اب کہاں رہیں گے۔۔۔؟ حیران کن خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے سی ڈی نے بھی عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا۔ سی ڈی اے نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں عمران خان کی رہائش گاہ کو بھی غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سپریم کورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے سی ڈٖی اے (کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کو بنی گالہ میں غیر قانونی پلاٹنگ کے حوالے سے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروادی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ میں 120 سے زائد مکانات کی تعمیرات غیر قانونی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بنی گالہ میں موجود تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خانکی رہائی گاہ بھی غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے۔یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے خط تحریر کیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے سی ڈی اے سے تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔عمران خان کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ بنی گالہ میں لینڈ مافیا سرگرم ہے اور وہ بنی گالہ میں غیر قانونی مکانات کی تعمیرات کررہی ہے جس کے خلاف سی ڈی اے سمیت کوئی بھی متعلقہ ادارہ کارروائی نہیں کررہا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا تھا کہ لینڈ مافیا اور بلڈرز نے بنی گالہ کے خوبصورت علاقے کو جنگل سے کنکریٹ میں تبدیل کردیا، پارکس میں غیر قانونی تجاوزات قائم کی جارہی ہیں جس کے باعث ماحول اور راول جھیل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s