میرے بھارت میں بہت زیادہ نخرے اٹھائے گئے. وہاں ساتویں آسمان پر بٹھایا گیا ..صبا قمر بھارت کے گن گانے لگیں

ممبئی: پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہےکہ میرے بھارت میں بہت زیادہ نخرے اٹھائے گئے اور وہاں ساتویں آسمان پر بٹھایا گیا اس لیے پھر سے بھارت جاؤں گی۔

kol4545.jpg

بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میں بالی ووڈ میں کام کرنا نہیں چاہتی تھی البتہ یہ ضرورسوچتی تھی کہ اگراچھی کہانی پرمبنی کوئی اچھا کردار ملا تو وہ ضرور کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے ڈرامے بھارت میں بہت شوق سے دیکھے جاتے ہیں جب کہ بھارتی اداکار عرفان خان نے بھی ڈرامے میں میری اداکاری دیکھ کر ہی فلم میں لینے کا فیصلہ کیا۔

klo65.jpg

صبا قمر نے کہا کہ فلم کے لیے جب پہلی بارعرفان خان کے مینیجر نے فون کیا تو مجھے لگا کہ یہ میرے ساتھ بڑا مذاق ہے لیکن جب فلم کے ہدایتکار نے کال کی تو یقین آیا یہ کہ مذاق نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ اداکارہ نے پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہونے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا امید ہے کہ امن کی فضا دونوں ہی ممالک میں جلد قائم ہوگی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان بہترین اداکارہ ہیں جس کا فیصلہ بھارتی میڈیا نے بھی کیا کہ وہ مجھ سے بھی بہتر اداکارہ ہیں۔

opkl444.jpg

اداکارہ نے مزید کہا بہت سارے لوگوں کوایسا لگتا ہے کہ میں نے بھارت میں بہت مشکل سے وقت گزارا جب کہ ایسا کچھ نہیں، میرے بھارت میں بہت زیادہ نخرے اٹھائے گئے ہیں، مجھے بہترین انداز میں فائیو اسٹارز ہوٹل میں رکھا گیا جب کہ مجھ سے میری پسند کے کھانوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں پوچھا گیا، اس لیے مجھے بھارت کبھی بھی اجنبی ملک نہیں لگا جہاں مجھے شوٹنگ پر اسپاٹ بوائے سے لے کر ہر کسی نے عزت دی۔

jkl11.jpg
صبا قمر کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت میں کبھی بھی ڈر نہیں لگا اوراگر میری موت بھارت میں ہی لکھی ہے تو وہ بھارت میں ہی آئے گی، مجھے بھارت میں ساتویں آسامن پر بٹھایا اس لیے میں پھر سے بھارت جاؤں گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s