درندہ صفت بدمعاشوں نے سفاکیت کی انتہاءکر دی۔ شہری کی زمین ہتھیانے کے لئے اس کی نوجوان بیٹی کوزمین میں زندہ دفن کر دیا۔

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں درندہ صفت بدمعاشوں نے سفاکیت کی انتہاءکر دی۔ مسلمان شہری کی زمین ہتھیانے کے لئے اس کی نوجوان بیٹی کو زندہ زمین میں دفن کر دیا۔ وہ تو قدرت کو لڑکی کی زندگی منظور تھی کہ اس کا والد بروقت اس جگہ پہنچ گیا جہاں اس کی بیٹی کو دفن کیا گیا تھا۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ خوشبو خاتون کا تعلق گووند پور گاﺅں سے ہے۔ اتوار کے روز وہ مقامی مارکیٹ سے اپنے گھر کی جانب جا رہی تھی کہ تین افراد نے اسے اغواءکیا اور اس کے گھر کے قریب ہی ایک گڑھے میں پھینک کر اس کے اوپرمٹی ڈال دی۔

news-1494512914-2442 (1)جب خوشبو گھر نہ پہنچی تو اس کے 43 سالہ والد محمد عظیم انصاری اور 40 سالہ ماں سجنا خاتون کو شدید پریشانی لاحق ہوئی۔ وہ اسے ادھر اُدھر تلاش کر رہے تھے کہ عظیم انصاری کی نظر ایک گڑھے میں ڈالی ہوئی تازہ مٹی پر پڑی اور اس کے دل نے کہا کہ یہاں ضرور کوئی گڑ بڑ ہے۔ اس نے گڑھے کی مٹی کو کھودنا شروع کر دیا اور گاﺅں کے لوگوں کو بھی اپنی مدد کرنے کو کہا۔

news-1494512914-7831
اس کے بعد جو رونگٹے کھڑے کر دینے والے مناظر نظر آئے ان کی لرزہ خیز ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر سامنے آچکی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاﺅں کے لوگ دیوانہ وار اپنے ہاتھوں سے مٹی ہٹا رہے ہیں۔ جوں جوں مٹی ہٹتی جاتی ہے اس کے نیچے دبی لڑکی کا جسم نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ کچھ ہی دیر میں اتنی مٹی ہٹا لی جاتی ہے کہ اس کا چہرہ زمین سے باہر آجاتا ہے۔
بدقسمت لڑکی کے لیے سانس لینا تقریباً نا ممکن ہو چکا تھا۔ اسے زمین سے نکالنے کے بعد فوری طور پر قریبی سرکاری ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s