آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کا پینل آپس میں الجھ پڑا ایک دوسرے پر آلات جراحی سے حملہ .آپریشن تھیٹر میدان جنگ بن گیا.

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے ایک مشہور اسپتال میں ڈاکٹرز مریض کے اپینڈیکس کا آپریشن کر رہے تھے کہ اس دوران ڈاکٹروں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے پر آلات جراحی سے حملہ کردیا تاہم اس دوران مریض شدید اذیت میں مبتلا رہا۔ آپریشن تھیٹر میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد دیگر ڈاکٹرز وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے جھگڑا کرنے والے ڈاکٹروں کو تنہا کرنے کے بعد مریض کا آپریشن مکمل کیا۔

دوسری جانب پولیس نے جھگڑا کرنے والے مرکزی کردار 2 ڈاکٹروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ ماہر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کا اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری کی انجام دہی کے بجائے ایک انتہائی حساس موقع پر آپس میں لڑنا سنگین جرم ہے اور ایسے افراد کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیئے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s