مودی کو نہیں چھوڑیںگے،ایک اورپاکستان بنائیں گے…بھارتی مسلمانوں نے ”جہاد“کا اعلان کردیا،”پاکستان ِ“دینے کا مطالبہ

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہرکولکتہ کی مشہورٹیپوسلطان مسجد کے شاہی امام نے کہاہے کہ بھارت کومکمل ہندوملک بنانے کی کوشش کی جاری ہے جیساکہ مودی سرکار اقدامات کررہی ہے جیساکہ بھارت میں گائے کےگوشت پرپابندی لگائی جارہی ہے ۔ ٹیپومسجد کے شاہی امام نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں پرنمازاورقرآن پڑھنے پرپابندی لگانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ شاہی مسجد کے امام نے کہاکہ بھارت کومعلوم ہوناچاہیے کہ بھارت میں 25سے 30کروڑمسلمان بستے ہیں ،اگرمود ی نے بھارت کوہندوریاست بنایاتوہم اس کونہیں چھوڑیں گے اورجہاد شروع کردیں گےاورپاکستان بنادینگے ۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کے اقدامات کامطلب بھارت کوہندوریاست بناناہے توپھرہم بھی اس کئے تیارہیں اورجہادذ ریعے پاکستان بنادینگے،شاہی مسجد کے امام نے کہاکہ مودی حکومت جس طرح کے اقدامات اٹھارہی ہے اس سے تویہی معلوم ہوتاہے کہ وہ بھارت کوہندوریاست بناناچاہتی ہے ،اگرہندوئوں کومکمل مذہبی آزاد ی دی جارہی ہے تویہ حق ہمیں بھی حاصل ہے اورہم بھی پاکستان بنادینگے اوراپنے مذہب کے مطابق زندگی بسرکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی صورت مودی کونہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگرمودی نے روش نہ بدلی توپھرجہاد شروع کردینگے۔۔انہوں نے کہاکہ بھارت کومکمل ہندوریاست بنانے کےلئے مودی حکومت اپنے انتہاپسندوں کے ذریعے مختلف حربے استعما ل کررہی ہے کہ ہندوریاست بنادی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ایسانہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے کہاکہ مودی کویہ معلوم ہوناچاہیے کہ بھارت میں مسلمانوں کی تعدادلاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے ،ہماری مذہبی عبادات کوروکنے کی سازشیں جارہی رہیں توپھرمودی حکومت بھی سن لے کہ ہم جہادکرینگے اوربھارت سے ایک اورپاکستان لے لیں گے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s