اے ایس آئی کی دوستوں کے ساتھ سابقہ بیوی سے اجتماعی زیادتی ، ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں ”نکے تھانیدار “ نے شراب کے نشہ میں دھت ہو کر اپنے 4 دوستوں کے ہمراہ اپنی سابقہ (مطلقہ ) بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گینگ ریپ کی ویڈیو فلم بنا کر تقسیم کی اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی اور تھانیدار نے سابقہ بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بال کاٹ ڈالے اور اسے مدہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ سی پی او ویڈیو فلم دیکھ کر اے ایس آئی اور اس کے چار ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ سعید آباد کی رہائشی شہناز بی بی دختر نواب دین نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مﺅقف اختیارکیا کہ تھانہ بٹالہ کالونی میں تعینات اے ایس آئی بابر نے سبز دکھا کر میرے ساتھ شادی کی اور تقریباً ایک سال بعد مجھے طلاق دیدی اور میرے سابق شوہر کے دوست حاجی عارف نے مجھے بہانہ سے تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب اپنے گھر بلایا اور تھوڑی دیر بعد میر اسابق شوہر تھانیدار بابر اپنے ساتھیوں رانا نذیر، ثاقب اور زاہد کے ہمراہ حاجی عارف کے گھر آگیا۔ جہاں پانچوں نے شراب پی اور مجھے بھی نشہ آور مشروب پلا دیا اور میرے سابق خاوند سمیت پانچوں نے میرے ساتھ زیادتی کر ڈالی اور اجتماعی زیادتی کی موبائل فون پر ویڈیو فلم بناتے رہے اور مجھے بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیو فلم علاقہ میں تقسیم کرنے کے بعد انٹرنیٹ پر ڈال دی گئی اور مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے میرے سر کے بال بھی کاٹ دیئے گئے .

وزنامہ خبریں کے  ذرائع کے مطابق کہ اجتماعی زیادتی کی ویڈیو فلم بنانے اور واقعہ کی سی پی او کو علم ہو گیا جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔اس حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے پیٹی بھائی تھانہ بٹالہ کالونی کے تھانیدار بابر اور اس کے چار ساتھیوں رانا نذیر ، ثاقب اور زاہد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ پانچواں ملزم حاجی عارف تاحال فرار ہے صدر پولیس نے چاروں ملزموں کو عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s