کیا اکشے کمار ہم جنس پرست ہیں؟ جانئے وہ رازجس کی وجہ سے اکشے کی ساس کےہوش اڑ گئے…

جب افواہ اڑتی ہے تو خواہ وہ بعد میں جھوٹ بھی ثابت ہو جائے لیکن متاثرہ شخص اس جھوٹ سے اچھا خاصا متاثر ہو چکا ہوتا ہے، ایسا ہی ایک بار بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے ساتھ بھی ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑی سمجھا جاتا ہے جو ایک ڈسپلن کے تحت زندگی گزارنے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی ۔ دونوں کی شادی 2001 میں ہوئی تھی اور 16 سال گزرنے کے بعد بھی انہیں مثالی میاں بیوی قرار دیا جاتا ہے۔

436537-twinkle-akshay.jpg

گزشتہ دنوں اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے معروف ٹی وی شو کافی ود کرن میں شرکت کی جہاں اکشے کمار نے اپنی زندگی کا انتہائی دلچسپ واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ ٹوئنکل کے عشق میں گرفتار ہو کر اپنی ساس ڈمپل کپاڈیہ سے ان کا ہاتھ مانگنے گئے تو وہ اس رشتے پر کچھ زیادہ خوش نہیں ہوئیں۔ ڈمپل کپاڈیہ اکشے کمار کے کیریئر سے تو مطمئن تھیں لیکن انہیں ٹوئنکل کی کسی سہیلی نے کہا تھا کہ اکشے کمار ہم جنس پرست ہیں ۔ اسی وجہ سے پہلے تو ڈمپل کپاڈیہ نے اکشے کمار کو اپنی بیٹی کا ہاتھ دینے سے انکار کردیا تاہم بعد میں معاملہ صاف ہونے پر شادی کیلئے رضا مندی ظاہر کی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s