اپنی چهوٹی بہن کو بهی…شیطان صفت ڈاکٹرکاخاتون مریض کےساته شرمناک فعل.ویڈیوبنا کربلیک میل کرنے لگا…

لیہ (ہینڈ آئوٹ نیوز)مسیحا نے مریض خاتون کی عزت لوٹ لی ، ویڈیو بناکر ہراساں کرتا رہا،ساتھی سمیت گرفتار، محلہ عید گاہ کی لڑکی میو ہسپتال لاہور میں تعینات ہڈی جوڑ کے ماہر ڈاکٹر کو بیماری کے سلسلے میں ملنے گئی ڈاکٹر نے متعدد بار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنالی،ویڈیو بنالینے کے بعد لڑکی کو دھمکا یا کہ میرے عزیز شفقت خان سے بھی ملو ،رشتہ دار سے ملوانے کے باوجود ڈاکٹر نے لڑکی سے مطالبہ کیا کہ اپنی چھوٹی بہن سے مجھے ملوائوں ورنہ ویڈیو انٹرنیٹ پر ریلیز کردونگا، دونوں ملزم گرفتار۔تفصیل کے مطابق محلہ عید گاہ کی رہائشی لڑکی راشدہ بی بی اپنی بیماری کے سلسلہ میں میو ہسپتال میں تعینات آرتھو پیڈک سرجن منیر احمد خان نے لڑکی سے زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنالی ویڈیو بناکر ڈاکٹر نے لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کردیا اور اسی بلیک ملینگ کے ذریعے اپنے رشتہ دار شفقت خان درانی سے بھی لڑکی کو ملوادیا ۔مسیحا کی پیاس یہی نہیں بجھی بلکہ اُس نے لڑکی کو مزید ہراساں کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے اپنی چھوٹی بہن سے ملوائے اور اگر اُس نے ایسا نہ کیا تو وہ اس کی بنائی گئی عریاں ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دیگا ۔بلیک میلنگ سے تنگ لڑکی راشدہ بی بی نے تھانہ سٹی لیہ میں درخواست گزاری کہ ڈاکٹر منیر احمد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موبائل فون پر مسلسل ہراساں کررکھا ہے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے راشدہ بی بی درخواست پر منیر احمد اور اس کے رشتہ دار شفقت درانی کے خلاف زیر دفعہ 292ت پ اور 25-Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر217/17درج کرلیالڑکی نے ملنے کے بہانے ڈاکٹر اور اس کے رشتہ دار کو لیہ مائنر پل پر بلایا جہاں سے تھانہ سٹی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s