بیوی کو منانے کےلیے سعودی شوہر کی اچھوتی کوشش

ریاض: انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک تازہ ویڈیو میں پھول کی پتیوں، سعودی عرب کے کرنسی نوٹوں، خوبصورت غباروں اور گلدستوں کے درمیان میں سونے کا ایک ہار دکھایا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی ایک میز پر مختلف اقسام کے کیک بھی رکھے ہیں لیکن یہ کسی سالگرہ کی تصویر نہیں بلکہ یہ کارنامہ ایک سعودی شہری نے اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کےلیے انجام دیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ایک اسکول کی سیکیوریٹی سے وابستہ شخص نے اسی اسکول میں کام کرنے والی اپنی بیوی کو منانے کےلیے چوری چھپے اس کا کمرہ پھول کی پتیوں، گلدستوں، غباروں، کیک اور سونے کے ہار سے سجا کر اظہارِ محبت کے پیغامات وہاں رکھ دیئے۔
اتفاق سے اگلی صبح اسکول کی پرنسپل نے سب سے پہلے وہ کمرہ کھول کر دیکھ لیا اور پورے اسکول میں کھلبلی مچ گئی۔ تفتیش پر معلوم ہوا کہ یہ حرکت اسکول میں کام کرنے والے ایک سیکیوریٹی اہلکار کی ہے جو اس کمرے میں بیٹھنے والی خاتون کا شوہر بھی ہے۔ وہ رات کے کسی پہر اس کمرے کا تالا کھول کر وہاں داخل ہوا اور اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کےلیے یہ ساری کارروائی کرکے خاموشی سے رخصت ہوگیا۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی جسے اب تک تقریباً تین لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ اس پر طرح طرح کے ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے اس حرکت کو غلط قرار دیا ہے اور بعض ناظرین کا کہنا ہے کہ اگر اس شخص کا اپنی بیوی کے ساتھ کوئی جھگڑا تھا تو اسے یہ مسئلہ گھر پر حل کرنا چاہیے تھا۔
بعض لوگوں کو اس پر شدید اعتراض تھا کہ لڑکیوں کے اسکول میں ایک مرد کیسے داخل ہوا جبکہ سعودی عرب میں قانونی طور پر مخلوط تعلیم کی اجازت بھی نہیں ہے جبکہ عوامی مقامات پر خواتین اور مردوں کا میل ملاپ بھی وہاں غیر قانونی ہے۔
البتہ حال ہی میں سعودی حکومت نے خواتین سے متعلق قوانین میں نرمی کرنا شروع کردی ہے اور اب سعودی خواتین بھی مختلف اداروں میں ملازمت کرنے لگی ہیں۔ قبل ازیں سعودی عرب کے صرف مخصوص شعبوں ہی میں مقامی اور غیر مقامی خواتین کو ملازمت کرنے کی اجازت حاصل تھی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s