پیار مجھ سے شادی کسی اور سے.. یہ میں برداشت نہیں کرسکتی..نوجوان لڑکی نے آشنا دولہے کو گن پوائنٹ پر اغواءکر لیا..

”پیار مجھ سے کیا اور شادی کسی اور سے کروگے؟ یہ میں برداشت نہیں کرونگی‘،بھارتی شہر کان پور میں شادی کی تقریب کے دوران اس وقت فلمی منظر پیدا ہو گیا جب نوجوان لڑکی نے اپنے محبوب یعنی کسی اور کے ہونیوالے دولہا کو اس کی شادی کی تقریب کے دوران گن پوائنٹ پر اغواءکر لیا ۔

”دی ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق شہر کان پور کی رہائشی نوجوان لڑکی نے اپنے آشنا اشوک یادیو کی شادی رکوانے کیلئے تقریب کے دوران اسے گن پوائنٹ پر اغواءکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشوک یادیوکلینک پر کمپوڈر کی ملازمت کرتا ہے جبکہ لڑکی بھی اسی کلینک پر کام کرتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم چند روز قبل لڑکے کے والدین نے اس کی منگنی کسی اور لڑکی سے کر دی جس کے بعد اشوک یادیو نے اپنی محبوبہ کو فون کالز ، میسج اور واٹس ایپ پر رابطہ تک کرنے سے روک دیا ۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز لڑکے کے شادی کی تقریب جاری تھی کہ لڑکی کچھ دیگر لوگوں کے ہمراہ وہاں پر آئی جس کے ہاتھ میں ریوالور تھا جس نے لڑکے کو مخاطب کر کے تکرار کی کہ”تم کسی اور لڑکی سے کیونکر شادی کر رہے ہو جبکہ محبت کے دعوے میرے ساتھ کرتے تھے“۔
پولیس حکام نے بتایا کہ عینی شاہدین نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ لڑکی نے فلمی انداز اپناتے ہوئے بلند آواز میں کہا کہ ”پیار مجھ سے کیا اور شادی کسی اور سے کروگے؟ یہ میں برداشت نہیں کرونگی“۔اس کے بعد لڑکے نے اشوک کو کالر سے پکڑا اور کن پٹی پر پستول تان کر کار میں بیٹھا کر فرار ہو گئی ۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر تحقیقات کاآغاز کر دیا ہے جن کو شبہ ہے کہ لڑکا خود لڑکی کے ساتھ جانے کیلئے تیار تھا کیونکہ اتنے لوگوں کے سامنے ایک لڑکی نوجوان لڑکے کو کیسے اغواءکر سکتی ہے خواہ اس کے ہاتھ میں پستول ہی کیوں نہ ہو ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s