تین سالہ بچی نے انسٹاگرام پر سب کے دل جیت لیے

lk22.jpg

امریکہ میں 3 سالہ بچی نے انسٹاگرام پر سب کے دل جیت لیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیشتر چھوٹے بچے مختلف ملبوسات پہننا پسند کرتے ہیں مگر 3 سالہ اسکاٹ لارسن نے اپنے انداز سے سب ہی کو دنگ کردیا۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی یہ ننھی پری دنیا بھر کی مشہور شخصیات جیسے ملالہ یوسفزئی، ایما واٹسن، سلینا گومز اور ٹیلر سوئفٹ سمیت متعدد کے انداز جیسے ملبوسات پہن کر ان کی تصاویر کے پوز بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہے۔

ik00.jpg

اسکاٹ کی والدہ ایشلے جنکس لارسن کے مطابق ان کی بیٹی ہمیشہ سے مختلف طرح کے ملبوسات اور بہروپ بدلنے کی شوقین ہے اور فوٹو شوٹ کرانا تو اسے بہت پسند ہے۔

ik33.jpg

انہوں نے بتایا کہ اس انسٹاگرام پراجیکٹ کا خیال اس وقت آیا جب ایشلے کی والدہ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی۔ایشلے کے مطابق ‘میں نے اپنی بیٹی کی تصاویر لینے کا سلسلہ اپنے ذہن کو مصروف رکھنے کے لیے کیا تاکہ مشکل وقت کا سامنا کرسکوں،

ik101.jpg

میں چاہتی ہوں کہ ان تصاویر سے اسکاٹ کو دکھا سکوں کہ خواتین کتنی حیرت انگیز اور سخت جان ہوتی ہیں، بالکل اس کی نانی کی طرح’۔ایشلے ہی اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹس کرتی ہیں اور معروف شخصیات کے پوز کی نقل کے لیے ملبوسات سمیت ہر چیز کا خیال رکھتی ہیں۔

ik99

اس مقصد کے لیے کبھی ملبوسات اور دیگر اشیا کبھی ادھار لی جاتی ہیں تو کبھی انہیں خریدا جاتا ہے۔ایشلے کا کہنا تھا ‘میری بیٹی ہمیشہ ہنستی رہتی ہے اور اس کے گالوں پر پڑنے والے گڑھے بہت زیادہ پیارے لگتے ہیں،

dfdsfdfsdf2.jpg

مجھے اس کی جو چیز سب سے زیادہ پسند ہے وہ دوست بنانے کی صلاحیت ہے، ہر جگہ جہاں ہم جاتے ہیں وہ فوری طور پر اجنبیوں سے بات چیت کرنے لگتی ہے۔یہاں آپ اس ننھی پری کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں جو آپ کو ضرور پسند آئیں گی۔

lok11.jpg

Untitled 2.jpg

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s