77برس بعد KFC بنانے کی اصلی ترکیب پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)اگرچہ وکی لیکس اور پانامہ لیکس جیسے انکشافات نے ساری دنیا میں ایک طوفان برپا کر رکھا لیکن امریکی فوڈ چین KFCکے سب سے اہم ترین راز کا انکشاف بھی ان سے کم تہلکہ خیز نہیں ہے۔ کے ایف سی کی خصوصی پیشکش بھنے ہوئے چکن کی اصلی ترکیب کا تہلکہ خیز انکشاف پہلی بار دنیا کے سامنے آگیا ہے۔
شکاگو ٹریبیون کے رپورٹر جے جونز کا کہنا ہے کہ KFCCکے بانی کرنل سینڈرز کے بھانجے ان کے سامنے خصوصی فرائیڈ چکن کی 11 جڑی بوٹیوں اور مصالحوں پر مشتمل ترکیب کا غیر ارادی طور پر انکشاف کر بیٹھے ہیں۔ جونز کنٹیکی کے دورے پر گئے تھے جہاں وہ ہارلینڈ سنڈرز کیفے اینڈ میوزیم کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کرنا چاہ رہے تھے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں 1930ءمیں کرنل سینڈرز نے اپنا خاص طرز کا بھنا ہوا چکن بیچنا شروع کیا۔ وہاں ان کی ملاقات کرنل سینڈر زکے 67 سالہ بھانجے جولیڈنگٹن سے ہوئی۔ وہ دونوں کرنل سینڈرز کی دوسری بیوی کلاڈیا کی ایک پرانی ڈائری دیکھ رہے تھے۔ اسی ڈائری کے اندر کلاڈیا کی آخری وصیت بھی تھی، جس کی پشت پر بھنے ہوئے چکن کی اصل ترکیب لکھی تھی۔

KFC13

یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد KFCکی جانب سے ایک بیان سامنے آیا کہ یہ وہ ترکیب نہیں ہے جو آج کل دنیا کے 123ممالک کے 20ہزار سے زائد KFC ریستورانوں میں استعمال کی جارہی ہے۔ دوسری جانب اخبار شکاگو ٹریبیون کا کہنا ہے کہ انہوں نے پرانی ڈائری میں لکھی ترکیب کے مطابق بھنا ہوا چکن تیار کیا تو یہ بالکل KFCکے چکن جیسا ہی تھا۔ کلاڈیا کی ڈائری سے ملنے والی ترکیب کے مطابق چکن کو لگانے والا مسالہ بنانے کے لئے یہ چیزیں درکار ہیں:
دو تہائی چمچ نمک
نصف چمچ تھائم (سبز پتوں والی ایک جڑی بوٹی، جو خشک پاﺅڈر کی شکل میں بھی ملتی ہے)
نصف چمچ تلسی کے خشک پسے ہوئے پتے
ایک تہائی چمچ اوریگانو
ایک چمچ سلیری سالٹ
ایک چمچ کالی مرچ
ایک چمچ خشک سرسوں
چار چمچ پسی ہوئی شملہ مرچ
دو چمچ لہسن کا نمک
ایک چمچ پسی ہوئی ادرک
تین چمچ سفید مرچ
ان سب اشیاءکو دو کپ میدے میں ڈال کر مکس کریں۔ بس یہی وہ آمیزہ ہے جو کے ایف سی کے چکن کو اس کا مخصوص مزہ دیتا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s