میرا اور مفتی عبدالقوی کا رمضان شو کرنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ ترین اداکارہ میرا ایک نئے ٹی وی شو کی میزبانی کرنے کی جا رہی ہے لیکن یہ کوئی عام شو نہیں بلکہ رمضان شو ہے جو نجی ٹی وی چینل پر نشر ہو گا۔اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں اور اس مرتبہ بھی وہ ناکام نہیں ہوئیں اور ان کے بارے میں سامنے آنے والی خبر میڈیا کی زینت بن گئی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس شو میں کیا کرتی ہیں۔ خبر سامنے آنے کے بعد عوام کے تو جیسے ہوش ہی اڑ گئے ہیں کیونکہ اس شو کیلئے منتخب ہونے والے دونوں افراد ہی تنازعات میں رہ چکے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس شو میں ان کا ساتھ دینے کیلئے مفتی عبدالقوی بھی موجود ہوں گے جنہیں مرحومہ قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر سے خاصی شہرت ملی۔ اگرچہ مفتی عبدالقوی اس سے پہلے اپنے ”فتوؤں“ کے باعث شہرت حاصل کر چکے تھے تاہم قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے تو ان کی شہرت کو ”چار چاند“ لگا دئیے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نجی ٹی وی ریٹنگ بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے اور اسی وجہ سے اس شو کیلئے میرا اور مفتی عبدالقوی کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام کو یہ کتنا پسند آتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وینا ملک نے بھی رمضان شو شروع کیا تھا جو عوام کی جانب سے ملنے والی شکایات کے باعث صرف 4 روز بعد ہی بند کر دیا گیا ۔ خیر! دیکھتے ہیں کہ اب اس شو کو کتنے دن چلا پاتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s