میری شادی ہوچکی،میں اپنےخاوند سے محبت کرتی ہوں، البتہ کرایے پر ہینڈسم نوجوان حاصل کرنا میری مجبوری ہے.وہ نوجوان سے کیا کام لیتی ہے..شوہر چکرا کر رہ گیا.

سنگاپور سٹی (نیوز ڈیسک)کارباری ضرویات کیلئے لوگ کئی طرح کے کمپرومائز پر تیار ہو جاتے ہیں لیکن سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایک کامیاب خاتون بینکر تو تمام حدیں ہی پار کر گئی ہیں۔
ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق خاتون بینکر نے ایک حالیہ انٹریو میں حیرتناک انکشاف کیاکہ وہ اعلیٰ سطح کی کاروباری ملاقاتوں اور پارٹیوں میں جاتی ہیں تو اپنے ’بدصورت‘ خاوند کی بجائے کرائے پر حاصل کئے گئے خوبرو اور ہینڈسم نوجوان کو اپنا شوہر بنا کر ساتھ لے جاتی ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ ان کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی ہے جو عمر میں ان سے 10 سال بڑے ہیں اور اتفاق سے ان کا قد بھی چھوٹا ہے اور وہ موٹے بھی ہیں ۔

خاتون بینکر کا کہنا تھا ”میں انویسٹمنٹ بینکنگ کے شعبے سے وابستہ ہوں اور اس شعبے میں آپ کا سٹیٹس اور ظاہری خوبصورتی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ جب میری شادی ہوئی تو اس وقت میں ایک جونیئر پوزیشن پر تھی لیکن وقت کے ساتھ ترقی کر کے میں ایک سینئر پوزیشن پر آگئی ہوں۔ اب مجھے آئے روز اپر کلاس کاروباری پارٹیوں میں شرکت کرنی ہوتی ہے جہاں میں اپنے ’بدصورت‘ خاوند کو ساتھ لے جا کر اپنا امیج خراب نہیں کرنا چاہتی۔“
خاتون بینکر نے بتایا کہ جب انہیں پہلی بزنس کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا تو وہ اپنے خاوند کو ساتھ لیجانے کا تصور کر کے ہی گبھرا گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے فحش خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی سے رابطہ کیا اور ان سے ایک ہینڈ سم نوجوان کو کرایے پر لیا، جس نے بزنس کانفرنس میں ان کے خاوند کا کردار ادا کیا۔ ان کا یہ تجربہ اتنا کامیاب رہا کہ اب وہ ہر بار ایسا ہی کرتی ہیں۔ خاتون نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنے خاوند سے محبت کرتی ہیں اور اس کے ساتھ وفادار بھی ہیں، البتہ کاروباری ضرورت کیلئے کرایے پر ہینڈسم نوجوان حاصل کرنا ان کی مجبوری ہے۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s