میراخاوند اورمیری سہیلی،، خاتون کوشوہر کے بارے میں ایک ایسا شرمناک میسج موصول ہوا کہ دیکھ کر زندگی کی جنگ ہی ہار بیٹھی..

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شوہر کی بے وفائی کی اطلاع کسی بھی خاتون کے لیے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا ہو سکتی ہے لیکن برطانیہ میں ایک خاتون کو جب میسج کے ذریعے اس کے شوہر کی بے وفائی کی اطلاع ملی تو اسے ایسا شدید صدمہ پہنچا کہ زندگی ہی ہار گئی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ناروچ کی رہائشی 38سالہ سارہ جینی نامی اس خاتون کو موبائل فون پر پیغام موصول ہوا جس میں تصاویر تھیں۔ ان تصاویر میں اس کا شوہر ایک لڑکی کے ساتھ برہنہ حالت میں موجود تھا اور یہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ سارہ جینی کی ہی ایک سہیلی تھی۔

408BCCCA00000578-4523324-Ms_Cunningham_far_left_was_said_to_be_devastated_after_finding_o-m-16_1495214384024

 

رپورٹ کے مطابق سارہ کی سہیلی نے اس کے شوہر کے ساتھ معاشقہ چلایا اور پھر اس کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر بنا کر سارہ کو بھیج دیں۔ یہ تصاویر دیکھ کر سارہ نے کثرت سے منشیات کا استعمال شروع کر دیا اور چند دن بعد ہی منشیات کی زیادتی کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی۔ سارہ کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ ”سارہ کی موت منشیات کی زیادتی کے باعث ہی ہوئی ہے تاہم اس سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ اس کی نیت خودکشی کی تھی یا نہیں۔“
سارہ کی ایک دوست ٹیریسا چرچ نے تفتیش کاروں کے سامنے تصدیق کی ہے کہ ”سارہ جان گئی تھی کہ اس کا اس کی سہیلی کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔ وہ اپنے شوہر سے بہت محبت کرتی تھی چنانچہ یہ صدمہ برداشت کرنا اس کے لیے ناممکن تھا۔ وہ اس کے بغیر رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔ اسی صدمے کے باعث وہ منشیات کا بے تحاشا استعمال کرنے لگی تھی۔“

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s