میری بیوی میں کیا شرمناک عادت ہے ؟ سیف علی خان نے اپنی اہلیہ کے بارے میں ایسا شرمناک انکشاف کر دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان بھلے ہی ان دنوں کرینہ کپور اور اپنے بیٹے تیمور علی خان کیساتھ ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں مگر ان کیساتھ ماضی کی چند ایسی تلخ یادیں بھی جڑی ہیں جن کے بارے میں بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے۔کرینہ کپور کیساتھ شادی سے پہلے سیف علی خان کی شادی اداکارہ امریتا سنگھ کے ساتھ ہوئی تھی جنہوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔

63333.jpg

شادی کے وقت سیف علی خان امریتا سنگھ سے 7 سال چھوٹے تھے۔ 1993ءمیں امریتا سنگھ نے اپنی شادی شدہ زندگی کو وقت دینے کیلئے فلموں کو خیرباد کہہ دیا۔ ان دونوں کے 2 بچے ہوئے جن میں ایک لڑکی سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان ہیں اور پھر 13 سال بعد 2004ءمیں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ لیکن اب سیف علی خان کا اپنی پہلی شادی کے بارے میں 2005ءمیںد یا گیا انٹرویو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ”بار بار یہ سننا بالکل بھی اچھا نہیں لگتا کہ آپ کتنے بیکار ہیں۔ اور ہر وقت اپنی ماں اور بہن پر طنز کرنا، تمسخر اڑانا، بے عزت کرنا اور گالیاں بھی نہیں سنی جاتیں، میں ان سب سے گزرا ہوں۔“

saif-and-amrita

امریتا سنگھ کیساتھ مالی معاملات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”میں امریتا سنگھ 5 کروڑ روپے دینے کی توقع کر رہا ہوں، جن میں سے اڑھائی کروڑ روپے پہلے ہی ادا کر چکا ہوں۔ اس کے علاوہ میں ہر مہینے ایک لاکھ روپے بھی ادا کر رہا ہوں، جو اپنے بیٹے کے 18 سال کا ہونے تک دیتا رہوں گا۔ میں شاہ رخ خان نہیں ہوں اور میرے پاس اتنے زیادہ پیسے نہیں ہیں، میں نے اس سے وعدہ کیا ہے کہ میں تمام رقم ادا کروں گا، اور میں کروں گا، چاہے مجھے اس کیلئے مرتے دم تک سخت مشقت ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔“

 

Advertisements

One thought on “میری بیوی میں کیا شرمناک عادت ہے ؟ سیف علی خان نے اپنی اہلیہ کے بارے میں ایسا شرمناک انکشاف کر دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s