ہاف وِڈو: کشمیر کی نیم بیواوں کی کہانی

کشمیر میں جاری تنازعے کے باعث ہزاروں کی تعداد میں لوگ موت کے منہ جا چکے ہیں تاہم اسکے ساتھ ساتھ کافی تعداد میں افراد مبینہ طور پر لاپتہ یا غائب ہیں، ان کمشدگیوں کے لیے بھارتی سیکورٹی فورسز کو موردِ الزام ٹھرایا جاتا ہے۔

11221709_771256349669887_6685579277955080473_n.jpg

بیشتر لاپتہ افراد کے گھر والے آج بھی ان کی واپسی کے منتظر ہیں  جن میں بعض نیم بیوائیں بھی شامل ہیں۔ ان خواتین کو اپنے شوہروں کے زندہ یا مردہ ہونے کا علم نہیں۔ یہ ہر روز ان کی راہ تکتی ہیں۔ ایسی خواتین جن کے شوہر مبینہ طور پر بھارتی سکورٹی فورسز کی طرف سے لاپتہ کیے گئے انہیں نیم بیوائیں کہا جاتا ہے۔

18268355_1184299175032267_4081186124668831264_n.jpg

نیم بیواوں کے لیے 2013 میں کشمیر کے مسلم  علماء کے ایک حلقے  نے فتویٰ  جاری کیا تھا  جس کے مطابق ایسی خواتین جنہیں اپنے شوہر کے بارے زندہ ہونے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں وہ   چار سال  تک  انتظار کے بعد دوبارہ شادی کر سکتی ہیں ۔ لیکن اس فتویٰ کے بعد بھی نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں   ہزاروں کی تعداد میں ایسی بیوائیں موجود ہیں جنہوں نے اپنے شریک حیات کے انتظار میں  عمریں گزار دی ہیں۔ اس موضوع پر حال ہی میں  ہدایت کار دانش رینزو ہاف  نے ہاف ویڈو کے نام سے ایک فلم بنائی ہے۔

18222229_1184299108365607_7521702351736331902_n.jpg

دانش رینزو نے وائس اف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ “میں خود کشمیر میں پیدا ہوا اور وہاں پر سارا بچپن گزارا۔ پھر پڑھائی کے لئے امریکہ آیا ۔ چونکہ مجھے بچپن سے فلم بنانے کا شوق تھا تو کشمیر کے مسائل پر فلمیں بنانا شروع کیں۔” وہ کہتے ہیں کہ پچھلے سال کشمیر میں  ان کی ملاقات نیم بیوہ خواتین کی مدد کرنے والی سماجی کارکن پروینہ  آہنگر سے ہوئی ۔

1486804484-half.post.jpg

ان کی اپنے بیٹے بھی لاپتہ ہیں اور وہ گزشتہ 25 سال سے  ان کی اطلاع حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ “ ان سے مل کر اور لوگوں کو دیکھ کر مجھے ایسا لگا کہ کچھ  کرنا چاہئے ۔” دانش کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقصد اس ناانصافی کو سامنے لانا اور یہ بتانا ہے کہ اگر انسان ایسے  واقعات کا شکار ہوجائے تو وہ آگے کیسے بڑھے اور  زندگی میں امید کیسے لائے۔ اس فلم کی کاسٹ کشمیری ہے، اور  دانش کو یقین ہے کہ اس فلم سے وہاں کے سنیماگھروں میں رونق لوٹ آئے گی۔

MV5BMTY3OWNjNjMtZTc3Yy00MzYxLTk1YjItN2YwOWFmNGViYjNjXkEyXkFqcGdeQXVyMjQwMDg0Ng@@._V1_

دانش کے بقول  “ میں نے  کشمیر میں  پروڈکشن ہاوس کھول دیئے جو کے میرا خواب تھاکہ کشمیر  میں فلم میکنگ  کو  واپس لایا جائے  جن میں کشمیریوں کی شمولیت ضروری ہے۔ تو   ہم نے اس خوبصورت وادی میں شوٹنگ مکمل کی ۔صرف آخری  کے پانچ  ،چھ       دن  ہڑتال اور کر فیو کی وجہ سے  کا فی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ    اس فلم کی کہانی  ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جس کا شوہر  غائب کیا جاتا ہے   وہ اگلے پانچ  چھ سال  بہت کرب اور مشکلات میں گزارتی ہے

18221927_1184299115032273_6757084108800875619_n.jpg

لیکن اسے امید ہوتی ہے کہ  ایک  نہ ایک دن اس کا شوہر واپس لوٹ آئے گا ۔اور اسی طرح زندگی کے نشیب وفراز کے ساتھ مسلسل جدو جہد  کے ساتھ سے زندگی گزار تی ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی  نیلوفر حامد کا کہنا ہے کہ “  فلم میں  ایک نیم بیوہ کا کردار ادا کرنے کے لئے مجھے پہلے ان لوگوں سے ملنا پڑا جس کے ساتھ یہ سارے واقعات  پیش آئے  میں ہر روز  جاتی تھی اور  ان  عورتوں سے ملتی تھی جن کے شوہر مبینہ طور پر لاپتہ کیے گئے ۔تین مہینوں تک مسلسل اس کردار میں اپنے آپ کو اتارنے  کی کوشش کر رہی تھی۔ لاپتہ افراد کے بارے میں بھارتی حکومت کوئی واضع جواب نہیں دیتی۔ لیکن ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ ان میں سے اکثر افراد یا تو جنگجوں کے ساتھ مل گئے یا کنٹرول لائین پار کر کے پاکستان چلے گئے ہیں

18519597_1205718539556997_5788889452923687744_n

 

1460455709-Half-Widow_L-9

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s