بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جو دوسری بار جڑواں بچوں کی ماں بننے جا رہی ہیں

بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی جڑواں بچوں کی ماں ہیں جبکہ وہ ایک بار پھرامید سے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ جڑوں بچوں کی ماں بننے جا رہی ہیں۔

4141.jpg
بھارتی میڈیا کے مطابق حاملہ سلینا جیٹلی نے بدھ کے روز اپنا الٹرا ساﺅنڈ کرایااور جب انہیں ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ ایک بار پھر جڑواں بچوں کی ماں بننے جا رہی ہیں تو وہ سخت حیران ہوئیں۔ اس موقع پر ان کے شوہر نے بھی شدید حیرت کا اظہار کیا تاہم بعد ازاں ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سلینا جیٹلی نے کہا کہ ”جب ڈاکٹر الٹرا ساﺅنڈ کر رہا تھا تو میرے شوہر پیٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا اس بار بھی جڑواں بچے ہیں تو ڈاکٹر نے اثبات میں جواب دیا جس پر ہم دونوں کو ہی سخت حیرت ہوئی۔ یہ خبر سنتے ہی ہم خدا کے بہت زیادہ شکر گزار ہوئے اور ہمیں لگا کہ ہم منتخب شدہ لوگ ہیں۔ ہم خدا سے ڈرنے والے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ خدا مخصوص لوگوں کو ہی جڑواں بچے عطا کرتا ہے“۔

49404.jpg

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی نے 2011 میں شادی کی تھی اور 2012 میں انہوں نے جڑوں بچوں ویراج اور ونسٹن کو جنم دیا تھا۔ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی کسی بھی شخصیت کے ہاں یہ پہلی دفعہ ہے کہ دو بار جڑواں بچے پیدا ہو رہے ہیں۔

image.jpg

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s