معروف اداکارہ کواپنا ہی بیٹا تشدد کے بعد شدید بیماری کی حالت میں ہسپتال میں چھوڑ کر فرار

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ گیتا کپور کو ان کا کوریو گرافر بیٹا راجہ کپور بیماری کی حالت میں ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا۔دنیا میں سب سے زیادہ پیار کرنے والی ہستی ماں ہے جو اپنی اولاد سے بے پناہ محبت رکھتی ہے لیکن وہی پیار کرنے والی ہستی کو اس کی اولاد بیماری میں اکیلا چھوڑ دے تو انسانیت بھی شرما جاتی ہے، اسی قسم کا انسانیت سوز واقعہ ماضی کی اداکارہ گیتا کپور کے ساتھ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پاکیزہ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ گیتا کپور کو 21 اپریل کے روز بلڈ پریشر کی مرض کے باعث ممبئی کے ایس آر وی اسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں داخل کرلیا جب کہ ان کے کوریو گرافر بیٹے راجہ کپور کو داخلہ فیس جمع کرانے کا کہا گیا تو وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کا کہہ کر رفو چکر ہوگیا۔اداکارہ گیتا کپور ڈیڑھ ماہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے بیٹے سمیت اہلخانہ کاکوئی بھی فرد تیمار داری کے لیے نہیں آیا جبکہ اداکارہ بھی بیٹے کی حرکت کا پتہ چلنے پر دلبرداشتہ ہوگئی ہیں اور صحت میں بہتری کے باوجود بے وفائی سے اکتا کر اپنی حالت پر زار و قطار رو رہی ہیں تاہم گیتا کپور کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پروڈیوسر رمیش تورانی اور اشوک پنڈت نے اسپتال کا ڈیڑھ لاکھ کا بل ادا کردیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s