خبردار..مٹھاس ذیابیطس کے علاوہ بھی کئ خطرناک اورجان لیوا بیماریوں کا سبب بنتی ہے،ماہرین کا نئ تحقیق میں انکشاف..

اس میں کوئی شک نہیں کہ میٹھی اشیاء ذیابیطس سمیت وزن بڑھانے اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریاں دیتی ہیں، تاہم ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کئی میٹھی اشیاء کینسر کا بھی باعث بنتی ہیں۔ چاکلیٹ اور دیگر میٹھی چیزوں سے تیار شدہ کیک، مشروب، کھانے، مشروب اور دیگر اشیاء نہ صرف ذیابیطس بلکہ پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین نے میٹھی اشیاء کے استعمال سے انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات، خصوصی طور پر ذیابیطس اور کینسر جیسے امراض کے درمیان تعلقات سے متعلق تحقیقات کی۔ ماہرین نے خصوصی طور پر میٹھی اشیائوں کے استعمال، پھیپھڑوں اور غدود کے کینسر کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔

5751sweet

سائنس جرنل نیچر میں شائع تحقیقی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ایٹلاس کینسر سینٹر کے 11 ہزار مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جو کینسر کے 33 مختلف اقسام میں مبتلا تھے۔ ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا کہ غدود اور پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کو گلوکوز، پروٹین اور مصنوعی شگر کی مدد سے تیار کردہ چیزوں کی وجہ سے کینسر ہوا۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی شگر اور گلوکوز انسانی جسم کی خلیوں میں ایسے جراثیم پیدا کرنے کے لیے بنیادی توانائی فراہم کرتے ہیں، جو آگے چل کے پھیپھڑوں اورغدود کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ مریضوں کے ڈیٹا سے حاصل نتائج سے یہ بھی پتہ چلا کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا چوتھائی فیصد مریضوں کا علاج مشکل بن جاتا ہے۔ دوسری جانب امریکن کینسر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ چہرے کے کینسر کے بعد پھیپھڑوں کا کینسر مرد و خواتین میں ہونے والے کینسر کی دوسری بڑی قسم ہے۔ امریکن سوسائٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پھیپھڑوں کے کینسر سے مرنے والے مریضوں کی تعداد بریسٹ اور پروسٹیٹ کینسر سے ہلاک ہونے والے مریضوں سے زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s