گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کا جوڑا عید پر ایک ساتھ ٹیلی فلم میں کام کرتا نظر آئے گا

کراچی: پاکستانی اداکار اور گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ جوڑا عید پر ایک ساتھ ٹیلی فلم میں اہم کردار اداکرتا نظر آئے گا ۔اس ٹیلی فلم کی کہانی مزاح پر مبنی ہوگی اس فلم میں عروہ اور فرحان مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ صبا حمید، عثمان پیرزادہ، آصف رضا میر اور عفت عمر بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔اس فلم کی ہدایات پاکستان کی کامیاب فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ دے رہے ہیں۔

news-1496158132-6782

عروہ نے بات کرتے ہوئے اپنی ٹیلی فلم کے حوالے سے بتایا کہ ’اس پراجیکٹ کا حصہ بن کر میں بےحد پُر جوش ہوں، فلم کی کاسٹ شاندار ہے، یہ فلم میرے اور فرحان کے لیے کافی خاص ہے کیوں کہ ہم اڈاری کے بعد اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے، ندیم بیگ بہترین ہدایت کار ہیں، مجھے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں ان کے ساتھ کام کرکے بےحد مزہ آیا اور مجھے خوشی ہے کہ میں دوبارہ اتنی جلدی ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں‘۔

news-1496158160-7063.jpg

فرحان سعید نے بھی کہا کہ یہ پراجیکٹ میرے لیے خاص ہے، صرف اس لیے نہیں کہ میں عروہ کے ساتھ دوبارہ نظر آؤں گا بلکہ ندیم اس ملک کے بہترین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں، میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اس ٹیلی فلم میں صبا حمید، عثمان پیرزادہ، آصف رضا میر اور عفت عمر کے ساتھ کام کررہا ہوں، مداح عید کے موقع پر اس ٹیلی فلم کو ضرور پسند کریں گے۔

news-1496158155-8760.jpg

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s