رمضان شو میں وسیم اکرم اور شعیب اختر نے عامر لیاقت کا ریکارڈ توڑ ڈالا ، دونوں نے ملکر تین آدمیوں کو ایسی شرمناک حرکت پر مجبور کر دیا کہ پاکستانیوں کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ٹیلی ویژن پر لوگوں کو انعامات سے نوازنے والے پروگرام شروع ہو چکے ہیں ۔ جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے اسی طرز کے پروگرام ”جیو کھیلو پاکستان “ میں میزبان وسیم اکرم اور شعیب اختر نے مردوں کو ساڑھیاں پہننے پر مجبور کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔

news-1496219258-5872.jpg

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب اختر ایک مرد کو ساڑھی نما لباس پہن کر خواتین کے انداز میں چلنے کی تاکید کر رہے ہیں ۔اس شرمناک حرکت پر وسیم اکرم اور شعیب اختر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صر ف غیر اخلاقی ہے بلکہ رمضان نشریات کے حوالے سے پیمرا کی ہدایات کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔

پروگرام کے دوران وسیم اکرم اور شعیب اختر شائقین میں بیٹھے تین جوڑوں کو مدعو کرتے ہیں اور پھر مردوں کو سپلٹ اے سی جیتنے کیلئے ساڑھی نما لباس پہن کر چلنے کی تاکید کرتے ہیں تاہم اس عمل کو دیکھ کر عوام کی جانب سے جیو کے پروگرام اور میزبانوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اپنے پروگرام کی مقبولیت اور انعامات کا جھانسہ دیکر مردوں کو خواتین کا لباس پہنا نا کسی صورت درست عمل نہیں ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s