اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میں اپنی لیڈر شپ کو سلام پیش کرتا ہوں جس کی وضع داری ابھی تک قائم ہے ورنہ عمران خان کے ایسے کرتوت ہیں کہ اگر وہ قوم کے سامنے آجائے تو پوری قوم شرمائے لیکن خان صاحب کو پھر بھی شرم نہیں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ آج ایک اور چیز باہر آئی ہے ،آج عمران خان نے کہا کہ میری بیوی کے اکاؤنٹ سے پیسے راشد خان کے اکاؤنٹ میں آئے ،یہ ان کا اپنا لین دین تھا ۔حنیف عباسی نے استفسار کیا کہ جمائما اور راشد خان کا آپس میں کیا لین دین تھا ؟ان کا آپس میں کیا رشتہ تھا ؟،عمران خان کیسی بے شرمی والی باتیں کرتے ہیں کہ دوستوں کے اکاونٹ میں اپنی بیوی کے اکاونٹ کو ملا کر کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ کہ میری بیوی نے میرے دوست کے اکاؤنٹ میں پیسے کیسے بھیج دئیے ۔حنیف عباسی نے کہا کہ آج عمران خان کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیازی سروسز کی ملکیت ماننے سے انکار کردیا ہے ،وہ کہتے ہیں یہ نیازی سروسز بنائی میں نے ہے لیکن یہ میری بہنوں کی ملکیت ہے،عظمیٰ خان اور علیمہ خان اس کمپنی کی ڈائریکٹر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 1992سے صدقات اورزکوة سے اربوں روپے خرچ کیے ،ہم ان اربوں روپے کا حساب مانگ رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے بنی گالا میں خیبر پختونخواہ کے ٹھیکوں کا حساب بھی ہم مانگ رہے ہیں ۔حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نے فلڈ ریلیف کے نام پر بیرون ملک سے اربوں روپے اکھٹے کر کے اپنی الیکشن مہم پر لگا دئیے ۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کے وکیل نے کہا ہے کہ 7 میں سے 5ٹرانزیکشنز کا میرے پاس کوئی ریکارڈنہیں ہے،ہمیں مہلت دی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان نے مان لیا کہ نیازی سروسز اور فلیٹس ظاہر نہ کر کے میں نے غلطی کی ہے۔