کیا شریف زادے کا شوگر لیول ڈائون ہونا جیل جانے کا خوف ہے ۔۔۔؟ لیت و لعل سے کام لینے والوں کی شامت آنے والی ہے ، اہم سیاسی شخصیت کا انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود حکومتی سرپرستی میں جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی مہم جوئی جاری ہے، جس کا مقصد حکمران خاندان کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی سر گرمیوں کو التوا میں ڈالنا ہے لیکن یہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور کرپشن کرنے والوں کو ہر حال میں جواب دینا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے122سے ایم پی اے شعیب صدیقی کی قیادت میں ملنے والے پارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ساری قوم شریف فیملی سے بیرون ملک بنائے گئے اثاثوں کے ثبوت مانگ رہی ہے جبکہ مسلسل لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے معصوم بننے کی بجائے حسین نواز کو لندن فلیٹس سمیت اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنا چاہئیں تھیں ، اگر معاملات درست ہوتے اور دامن صاف ہوتا تو شوگر سمیت کوئی لیول ڈاؤن نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کے باعث پورے ملک کی ترقی ڈاؤن ہو چکی ہے ان حالات میں پاکستان کو کرپشن فری بناناہی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے جس کا سہرا بلا شعبہ عمران خان کے سر ہو گا، جنہوں نے کسی بھی دباؤ اور تنقید کو خاطر میں لائے بغیر حکمرانوں کی کرپشن کے خلا ف عملی جدوجہد کرتے ہوئے انہیں کٹہرے میں لا کھڑا کیا ۔ دریں اثناء عبدالعلیم خان نے سیالکوٹ سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ نواز لیگ سمیت سنٹرل پنجاب سے مزید اہم شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی اور آئندہ عام انتخابات میں صوبہ پنجاب میں بھی پانسہ پلٹ جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب پر 1985سے قابض شریف خاندان نے اس صوبے کے باسیوں سے پینے کا صاف پانی اور تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں بھی چھین لی ہیں اور اب عوام کسی طور بھی دوبارہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور اپنا مینڈیٹ عمران خان کو دیں گے تاکہ صحیح معنوں میں ملک گیر تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s