دعوے نہیں کام،لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ،بجلی فری،پاکستان کے اہم علاقے میں ناقابل یقین کام ہوگیا،زبردست اقدام

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں لوڈشیدنگ نے عوام کےلئے بڑاعذاب بن رکھاہے لیکن آپ کوجان کرحیرانگی ہوگی کہ خیبرپختونخواحکومت نے عوام کولوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کےلئے 12مائیکروہائیڈل پروجیکٹس شروع کررکھے ہیں ۔اسی منصوبے کے تحت ایک مائیکروہائیڈل منصوبہ ایبٹ آبادکے علاقے بکوٹ میں مکمل ہوگیاہے اوراس سے 50گھروں کوبجلی فراہم کی جارہی ہے ،اس منصوبے کو4ماہ کی انتہائی قلیل مدت میں مکمل کیاگیاہے ۔حکومت کی طرف سے یہ بجلی بالکل مفت فراہم کی گئی ہے اورفی گھرکوصرف 400روپے ماہانہ بجلی کابل اداکرناپڑے گا۔اس منصوبے پرکام کرنے والے انجینئرآصف خا ن نے بتایاکہ حکومت کی طرف سے بجلی بالکل فری ہےے بجلی عملے کی تنخواہوں اوراس منصوبے کی دیکھ بھال کےلئے اٹھنے والے اخراجات کی مدمیں لیاجارہاہے ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ بکوٹ میں کیونکہ گھروں کی تعداد کم ہے اس لئے 400روپے وصول کئے جارہے ہیں اوراگرگھروں کی تعداد زیادہ ہوتی توبجلی کے بل مزیدکم ہوتے ۔یہ مائیکروہائیڈل پاورمنصوبہ جوبجلی پیداکررہاہے اس کونیشنل گرڈمیں شامل نہیں کیاجارہاہے بلکہ براہ ر است عوام کوبجلی فراہم کرے گی ۔اس منصوبے کی ایک خاصیت یہ ہے اس گائوں کے لوگ ہی اس منصوبے کی دیکھ بھال کرینگے ۔خیبرپختونخواحکومت حکومت نے بجلی پیداکرنے کےلئے12 ایسے مائیکروہائیڈل منصوبے شروع کررکھے ہیں جبکہ کل تعداد تین سوسے زیادہ ہے ۔ایبٹ آبادکے علاقے بکوٹ میں عوام کوبجلی 24گھنٹے بلاتعطل فراہم کی جارہی ہے اورجب سے اس منصوبے سے بجلی کی پیدوارشروع ہوئی ہے ایک مرتبہ بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی ہے جبکہ عوام پربجلی کے بلوں کابوجھ بھی نہ ہونے کے برابرہے ۔۔اس منصوبے کومکمل طورپرعلاقے کے عوام کے سپردکردیاگیاہے جوخود ہی اس منصوبے کوچلائیں گے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s