عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمانے کہا ہے کہ بلاآخر اانہیں15سال پرانی بینک سٹیٹمنٹ مل گئی ہے ۔
جمائما نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بینک سٹیٹمنٹ سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی ۔”دستاویز ڈھونڈ لی ہیں تاکہ عمران خان کی منی ٹریل ثابت کی جا سکے“۔انکا کہنا تھا کہ اب عدالت کو اصل ملزم پکڑنے چاہئیں ۔ یاد رہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں منی ٹریل ثابت کرنے میں تاحال ناکام رہے ہیں جن کی جانب سے پہلے سے جمع کرائی گئی بینک سٹیٹمنٹ مسترد کر دی گئی تھی ۔