لال مرچ کھائیے، بیماریوں سے نجات پائیے

واشنگٹن: سرخ مرچ ہمارے کھانوں میں عام استعمال ہوتی ہے جب کہ مغربی ماہرین اسے اپنے کھانوں میں زیادہ سے زیادہ استعمال کرانے کے خواہش مند ہیں کیونکہ اب اسے بھی ’سپرفوڈ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی آف ورمونٹ کے ماہر مصطفیٰ شوپان ایک عرصے سے سرخ مرچ پر تحقیق کر رہے ہیں اور ان کے سروے کے دوران جن افراد نے سرخ مرچ کا استعمال زیادہ کیا، ان میں دیگر افراد کے مقابلے میں ناگہانی موت کی شرح کم دیکھی گئی۔ مصطفیٰ شوپان کے مطابق سرخ مرچ میں موجود ایک اہم عنصر کیپسی سیئن بدن کے اندر جلن اور سوزش کو کم کرتا ہے۔ اس سے قبل کئی اہم مشاہدات میں دیکھا گیا ہے کہ سرخ مرچ امراضِ قلب کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ذیابیطس کو قابو میں رکھنے اور وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بعض تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کیپسی سیئن پروسٹیٹ کینسر کو پھیلنے سے روکتا ہے جو لال مرچ کا اہم جزو بھی ہے۔ ایک اور تحقیق سے انکشاف ہوا کہ سرخ مرچ عمر بڑھاتی ہے۔ غذائی ماہرین پسی ہوئی سرخ مرچوں کو صحت کے لیے بہت ضروری قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان میں وٹامن ای، وٹامن اے، فائبر، پوٹاشیئم اور دیگر اہم اجزا پائے جاتےہیں۔ اس کے علاوہ کیپسی سیئن جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو بہتر بناتی ہے اور معدے کے زخم اور بدہضمی کو بھی دور کرتی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s