نواز شریف کی مسکراہٹ کام دکھا گئی ، اہم اپوزیشن رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ سے جا ملے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افطاری پر بلائیں، شیخ رشید کے خلاف الیکشن لڑوں گا، ایم کیو ایم کے سینٹر میاں عتیق کا وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ دلچسپ مکالمہ، وزیراعظم نے کندھا تھپتھپا کر افطار ڈنر میں بلانے کا وعدہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق اور وزیراعظم کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ وزیراعظم نواز شریف جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسمبلی ہال میں پہنچے تو وہاں ایم کیو ایمسینیـٹر میاں عتیق نے وزیراعظم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سر کبھی افطاری پر تو بلائیں، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپ کو ضرور افطاری پر بلائیں گے۔ میاں عتیق نے وزیراعظم نواز شریف سے کہا کہ عوام کی خواہش ہے کہ شیخ رشید کے خلاف الیکشن لڑوں ۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے مسکراتے ہوئے میاں عتیق کا کندھا تھپتھپایا اور کہا کہ یہ مسلم لیگ ن ہے۔ واضح رہے کہ میاں عتیق اور وزیراعظم کے مکالمے کے بعد اپوزیشن کے ایوان سے واک آئوٹ کے موقع پر میاں عتیق اور ان کے پانچ ساتھیوں نے اس میں حصہ نہیں لیا جن میں رشید گورڈیل بھی شامل تھے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s