پریانکا چوپڑہ کی بھائی کے ساتھ ایسی جگہ سیلفی کہ ہنگامہ کھڑا ہوگیا!

ممبئی -بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کے نشانہ پرہیں۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران نازیبا ڈریس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں نشانہ بنایا اور اب وہ ہولوکاسٹ میموریل کے سامنے اپنے بھائی کیساتھ سیلفی لینے کی وجہ سے عتاب کا شکار ہیں ۔

news-1496381846-3436

”میل آن لائن “ کے مطابق پرینکا اپنے بھائی سدھارتھ کے ساتھ برلن میں واقع ہولوکاسٹ میموریل گئیں جہاں انہوں نے کئی سیلفی لیں اور پھر انہیں ٹویٹر اور انسٹاگرام پر پوسٹ کردیاتاہم کچھ دیر بعد ہی ان کی پوسٹ پر تنقید ہونے لگی ۔کئی صارفین نے لکھا کہ بری یادوں سے وابستہ عمارت کے سامنے سیلفی لینا اشتعال انگیز ہے۔ ساحل نام کے ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا کہ پرینکا چوپڑا نے ہولوکاسٹ میموریل کے سامنے سیلفی لی، کیا یہ توجہ حاصل کرنے کیلئے ایک اور سٹنٹ ہے؟

news-1496381844-7935.jpg

خیال رہے کہ یہ میموریل سال 2005ءمیں کھولا گیا تھا۔ 20 ویں صدی میں نازی حکومت کے وقت میں مارے گئے یہودیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر اس کی تعمیر کی گئی تھی۔ان تصاویر میں پریانکا اور انکے بھائی کے عقب میں ان پتھروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس پر ”ہولوکاسٹ میموریل برلن “ کے الفاظ تحریر ہیں۔پرینکا چوپڑا اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا یوزرس کی تنقید کا شکار ہو چکی ہیں۔ گزشتہ سال ایک میگزین کے کور پیج کے لئے تصویر بنوانے کی وجہ سے وہ تنازعات کا شکار ہوگئی تھیں۔ اس وقت تصویر میں ان کے لباس پر لکھے الفاظ پراعتراض کیا گیا تھاجس کے بعد پرینکا نے اس کے لئے معافی بھی مانگی تھی :-

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s