موبائل فون پر ٹیکسٹ میسجنگ کی زیادتی اور جنسی بیماریوں کے درمیان گہرا تعلق دریافت ،جدید تحقیق میں انکشاف..

نیویارک (نیوز ڈیسک)آج کے دور میں ٹیکسٹ میسجنگ ابلاغ کا اہم ترین زریعہ بن چکا ہے لیکن یہ بات باعث تشویش ہے کہ نوجوان نسل میں اس کارجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ حد سے زیادہ ٹیکسٹ میسجنگ صرف وقت کا ضیاع ہی نہیں ہے بلکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو نوجوان ایک مخصوص حد سے زیادہ ٹیکسٹ میسجنگ کرتے ہیں ان میں جنسی بیماریوں کا خدشہ بھی زیادہ پایا جاتا ہے ۔

930
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے پہلی بار ٹیکسٹ میسجنگ کی زیادتی اور غیر محفوظ جنسی عمل و جنسی بیماریوں کے درمیان تعلق دریافت کر لیا ہے۔ اس تحقیق میں 1200 سے زائد سکول کے طالبعلموں کے جنسی رویے اور ٹیکسٹ میسجنگ کے درمیان تعلق مطالعہ کیا گیا ۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سکول جانے والے 34.5 فیصد طالبعلموں کا کہنا تھا کہ وہ جسمانی تعلق استوار کر چکے ہیں جبکہ ان میں سے 11.7 فیصد کہنا تھا کہ انہوں نے جسمانی تعلق استوار کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر استعمال نہیں کیں ۔یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے پروفیسر ایرک رائیس کا کہنا تھا کہ جو نوعمر افراد روزانہ 300 سے زائد ٹیکسٹ میسجز بھیج رہے تھے ان میں جنسی نوعیت کے میسجزکے تبادلے کی شرح دیگر افراد کی نسبت 2 گنا زیادہ تھی۔ یہ نوعمر افراد دیگر افراد کی نسبت غیر محفوظ جنسی عمل بھی زیادہ کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ان میں جنسی بیماریوں کا خدشہ بھی زیادہ پایا گیا ہے ۔

celulares-y-adolecentes-280x220
پروفیسر رائیس کا کہنا تھا کہ روزانہ 300 سے زائد ٹیکسٹ میسج بھیجنے والوں میں عمومی جنسی عمل ، غیر فطری جنسی عمل، اور غیر محفوظ جنسی عمل سمیت ہر نوعیت کے جنسی عمل کی شرح زیادہ پائی گئی ہے. ان کا مزید کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال والدین اور اساتذہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور انہیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ نوعمر افراد کو ابنارمل ٹیکسٹ میسجنگ کی جانب مائل ہونے سے بچائیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s