میں ایک70فٹ تک کے قد کے فرشتے سے بھی ملا،مردہ قرار پانے والا شخص چند گھنٹوں کے بعد زندہ ہوگیا

نیویارک( ویب ڈیسک) چند دنوں پہلے ایک کار حادثے میں ایک 18سالہ نوجوان اور اسکی بہن بُری طرح زخمی ہوگئے ۔ ہسپتال میں بہن تو بچ گئی لیکن اس کا اٹھارہ سالہ بھائی کیری ووڈ کو ڈاکٹروں نے طبی طور پر مردہ قرار دے دیا اور اسکی میت گھر لے جانے کی اجازت دے دی ۔مگر گھر لے جانے سے چند لمحے پہلے کیرووڈ ہوش میں آگیا ۔ہسپتال کے ڈاکٹروں کے لیے یہ ایک حیرت انگیز بات تھی ۔مگر انہوں نے اس کا علاج جاری رکھا اور گزشتہ روز اس کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔ کیر ی ووڈ کا کہناہے کہ وہ اصل میں مر چکا تھا۔اس نے بتایا کہ مرنے کے بعد” وہ جنت میں گیا ،اپنے وہ دوست جو مرچکے تھے ان سے ملاقات بھی کی ۔عجیب و غریب کھانے بھی کھائے “۔ جنت میں ایک70فٹ تک کے قد کے فرشتے سے بھی ملا۔ جنت کا گیٹ تقریباََ500میل سے بھی بڑا تھا “۔ کیری ووڈ نے اس کے علاوہ بھی جنت میں پیش آجانے والے تمام واقعات کی روداد سنائی ۔اس کا کہناہے کہ اسے نہیں پتہ کہ وہ دوبارہ کیسے دنیا میں آگیا ۔ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ کیرووڈ مرا نہیں تھا اور جو اس نے دیکھا وہ ایک خواب کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ مگر وہ اس کو اس لیئے جنت قرار دے رہا ہے کیونکہ وہ اپنے آپ کو مردہ ہی سمجھ رہا تھا ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s