اداکارہ میرا نے مریم نوازکو شرمندہ کردیا

ماہ رمضان اپنی تمام تر برکتوں کے ساتھ جاری ہے مگرپاکستانی عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مصیبت میں مبتلا ہیں اور سحر او افطار کے اوقات میں بھی ان کو اس مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اداکارہ میرا جو کہ آئے دنوں اپنے عجیب اور دلچسپ بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور وہ مریم نواز پر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تنقید کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں،اداکارہ نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز پر تنقید کے نشتر برساتے اور ’حملہ‘ کرتے ہوئے تمام تر توجہ اپنی طرف مرکوز کروا لی ہے۔ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے اپنے والد وزیراعظم میاں نواز شریف کے مختلف منصوبوں کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے تصاویر جاری کیں،مگر اداکارہ میرا کو تو جیسے موقع مل گیا اپنی بات کہنے کا اور انہو ں نے مریم نواز کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کی صاحبزادی سے سوال پوچھ ڈالا کہ ”میڈیم،ہم روزے رکھ رہے ہیں ۔بجلی کیوں نہیں آرہی؟“ میرا کے اس بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایسے موقعوں کو بھرپور فائدہ اٹھانا جانتی ہیں اور چپ رہنے والی نہیں ہیں۔

Untitled 2

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s